Advertisement
Advertisement
Advertisement

سری لنکا: رانیل وکرما سنگھے ملک کے نئے صدر منتخب

Now Reading:

سری لنکا: رانیل وکرما سنگھے ملک کے نئے صدر منتخب

سری لنکا کی پارلیمانی ارکان  نے 6 بار وزیر اعظم رہنے والے رانیل وکرما سنگھے کو صدرمنتخب کر لیا ہے۔

ملک کے نئے صدر کے انتخاب کے لیے ہونے والی ووٹنگ میں وکرما سنگھے کو 134 ووٹ ملے جب کہ ان کے مدمقابل امیدوار نے 84 ووٹ حاصل کیے۔

 خبر ایجنسی کے مطابق سری لنکن پارلیمان میں صدر کے انتخاب کا عمل مکمل کر لیا گیا ، 6 بار وزیراعظم رہنے والے رانیل وکرما سنگھے کو صدرمنتخب کر لیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق صدارتی انتخاب میں قائم مقام صدر رانیل وکرما سنگھے سمیت 3 صدارتی امیدوار مدمقابل تھے، وزیراعظم وکرما سنگھے بطورعبوری صدر بھی فرائض سرانجام دے رہے تھے جنہیں اب پارلیمنٹ نے باضابطہ صدر منتخب کیا ہے۔

وکرما سنگھے کو ملک کی خراب معاشی اور امن و امان کی صورتحال کو بہتر کرنے کا چیلنج درپیش ہے، صدر منتخب ہونے کے انہوں نے اپوزیشن جماعتوں سے ملک کی بہتری کے لیے متحد ہوکر کام کرنے کا مطالبہ کیا۔

Advertisement

صدر منتخب ہونے کے بعد پارلیمنٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت قوم بہت مشکل صورتحال میں ہے اور ہمارے آگے بہت بڑے چیلنجز ہیں، ملک میں سیاسی استحکام اورآئی ایم ایف کے بیل آؤٹ پیکج کی بحالی کے لیے جلد از جلد کام کریں گے۔

رانیل وکرما سنگھے 2024 تک سری لنکا کے صدر رہیں گے 2 سال کے بعد ملک میں نئے انتخابات ہونگے۔

واضح رہے کہ  سری لنکا میں بدترین معاشی بحران پر پر تشدد احتجاج کے بعد سابق صدرگوٹابایا راجا پاکسے عہدے سے مستعفی ہو گئے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News

Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایران کے جوہری پروگرام میں ہتھیاروں کی تیاری کے شواہد نہیں، رافیل گراسی
حماس نے ثالثوں سے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کردیا
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
صدر ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کی ملاقات، تجارتی معاہدے کی امید
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
پاکستان دشمنی میں اندھی بھارتی میڈیا کی ایک اور چال ناکام ہو گئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر

بیساکھیاں نکالنے کے بعد عمران خان کی سیاست ختم ہو چکی ہے، شازیہ مری

Now Reading:

بیساکھیاں نکالنے کے بعد عمران خان کی سیاست ختم ہو چکی ہے، شازیہ مری
شازیہ مری

شازیہ مری نے کہا ہے کہ بیساکھیاں نکالنے کے بعد عمران خان کی سیاست ختم ہو چکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اور ترجمان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ضمنی انتخابات کے موقع پر پی ٹی آئی نے شر اور فساد پیدا کرنے کی کوشش کی۔

شازیہ مری نے کہا کہ پی ٹی آئی گالی ، جعلی سازی اور غلط بیانی کی علامت بن چکی ہے جبکہ بیساکھیاں نکالنے کے بعد عمران خان کی سیاست ختم ہو چکی ہے۔

ترجمان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری نے مزید کہا کہ تین صوبوں کے عوام کا پیسہ چوری کرکے پنجاب میں انتخابی مہم چلائی گئی۔

Advertisement

واضح رہے کہ پنجاب کے 20 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ پولنگ جاری ہے، صبح 8 بجے شروع ہونے والا ووٹنگ کا عمل بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔

20 صوبائی حلقوں میں 175 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہو رہا ہے، آج کے ضمنی انتخابات ن لیگ اور تحریکِ انصاف کی مقبولیت کا امتحان بھی ہیں۔

پنجاب کی پگ کا فیصلہ آج ہو جائے گا، مسلم لیگ ن کو حمزہ شہباز کی وزارتِ اعلیٰ برقرار رکھنے کے لیے مزید 9 نشستوں کی ضرورت ہے، جبکہ پی ٹی آئی مزید 13 نشستوں کی خواہش مند ہے۔