Advertisement
Advertisement
Advertisement

اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں جو پلان کیا تھا ویسے ہی پرفارمنس دی، بابر اعظم

Now Reading:

اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں جو پلان کیا تھا ویسے ہی پرفارمنس دی، بابر اعظم

گال: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں جو پلان کیا تھا ویسے ہی پرفارمنس دی۔

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے میچ جیتنے کے بعد پریس کانفرنس میں کہا کہ گال کی پچ میں اسپنرز کو مدد ملتی تھی اور اسپنرز نے ہی اچھا پرفارم کیا اور رزلٹ ہمارے ہاتھ میں آیا جبکہ پاکستان نے ہمیشہ فاسٹ باولرز بنائے ہیں اور فاسٹ باولرز نے فلیٹ ٹریک پر پاکستان کو میچز جتوائے ہیں۔

کپتان بابر اعظم نے کہا کہ دوسرے میچ میں دیکھیں گے کہ کس کنڈیشن کے ساتھ جانا ہے، ہرمیچ میں اچھا بھی ہوتا اور برا بھی ہوتا ہے بری چیزوں کو بہتر کرنے کی کوشش کرینگے۔

انہوں نے کہا کہ میرے لئے گال میں سنچری بنانا یادگار رہے گا، مشکل کنڈیشن میں سنچری بنانا یادگار رہتا ہے کیوںکہ لوئر آرڈرکے ساتھ کھیلنا بہت مشکل کام ہے انکو بھی سمجھانا پڑتا ہے۔

بابر اعظم نے کہا کہ نوجوان ہونے کے ناطے ہم مختلف کنڈیشن میں منواتے ہیں تب آپکی صلاحیتوں کا پتا لگتا ہے، انہیں میں سے عبداللہ شفیق ہیں وہ ایک بہترین کھلاڑی ہے بہترین شاٹس کھیلتا ہے امید ہے آگے عبداللہ بہت پرفارمنسز دیں گے۔

Advertisement

کپتان بابر اعظم نے کہا کہ پرباتھ جے سوریا سری لنکا کے اہم کھلاڑی ہیں، اپنی پرفارمنس پر فوکس کرینگے اور دوسرا میچ جیتیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں سری لنکا کو دلچسپ مقابلے کے بعد 4 وکٹوں سے شکست دی، پاکستان کی جیت میں عبداللہ شفیق کی 408 گیندوں پر 160رنز کی اننگز نے اہم کردار ادا کیا اور عبداللہ شفیق میچ کے بہترین کھلاڑی بھی قرار پائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ویمنز ورلڈ کپ:آزاد کشمیر کی کھلاڑی نتالیہ پرویز کے تعارف پر بھارت نے نیا تنازع کھڑا کردیا
سوریا کمار کا بڑا یوٹرن ، ایشیا کپ کی ٹرافی کے حوالے سے پینترہ ہی بدل لیا
آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ : بنگلہ دیش نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا
ٹرافی تنازع : بھارت محسن نقوی کے خلاف آئی سی سی میں کیا اقدام اٹھانے والا ہے ؟
اے بی ڈویلیئر نے ایشیا کپ میں بھارتی ٹیم کے رویئے کو نفرت انگیز قرار دے دیا
پاکستانی کھلاڑیوں کو بگ بیش لیگ میں خوش آمدید کہنے کے منتظر ہیں، کرکٹ آسٹریلیا کا پی سی بی سے رابطہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر