Advertisement
Advertisement
Advertisement

گال ٹیسٹ: عبداللہ شفیق نے کئی ریکارڈز اپنے نام کرلیے

Now Reading:

گال ٹیسٹ: عبداللہ شفیق نے کئی ریکارڈز اپنے نام کرلیے

گال ٹیسٹ  میں سری لنکا کے خلاف پاکستان کی فتح کے اہم کردار  عبداللہ شفیق نے کئی ریکارڈز اپنے نام کرلیے۔

عبداللہ شفیق نے تحمل مزاجی سے 160 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر نہ صرف پاکستان کو تاریخی فتح دلوائی بلکہ کامیاب ہدف کے تعاقب میں وقت کے اعتبار سے سب سے طویل (524 منٹ) اننگز کھیلنے کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

کامیاب ہدف کے تعاقب میں سب سے زیادہ گیندیں کھیلنے کے اعتبار سے ان کی یہ اننگزدوسری بڑی اننگز ہے۔ انہوں نے 408 گیندیں کھیلیں۔

عبداللہ شفیق کی 160 رنز کی ناقابل شکست اننگز ایشیاء میں کامیاب ہدف کے تعاقب میں  تیسری  اور مجموعی طور پر چھٹی بڑی اننگز ہے۔

Advertisement

وہ پاکستان کی جانب سے کیریئر کے ابتدائی 6 ٹیسٹ  میچز میں سب سے زیادہ (720 )رنز بنانے  والے کھلاڑی بن گئے جبکہ مجموعی طور پر وہ اس فہرست میں مجموعی طور پر چوتھے کھلاڑی بن گئے۔

Advertisement

ابتدائی 6 میچز میں ان سے زیادہ رنز بنانے والوں میں سنیل گواسکر (912) رنز کے ساتھ سر فہرست ہیں جبکہ ڈان بریڈ مین (862) رنز کے ساتھ دوسرے اور ویسٹ انڈیز کے جارج ہیڈلی( 730) رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جنوبی افریقا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 55 رنز سے شکست دیدی
پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو بیٹنگ کی دعوت
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج، ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر