Advertisement
Advertisement
Advertisement

برطانیہ، افراطِ زر کی شرح میں اضافہ، شہری بے حال

Now Reading:

برطانیہ، افراطِ زر کی شرح میں اضافہ، شہری بے حال

پیٹرولیم مصنوعات اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے کے باعث برطانیہ میں افراطِ زر کی شرح ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے۔

برطانوی محکمہ شماریات کے مطابق جون 2022 میں برطانیہ میں مہنگائی کی شرح 9.4 فیصد تک پہنچ گئی جو چالیس برسوں میں سب سے زیادہ ہے۔

برطانیہ میں مئی کے دوران مہنگائی کی شرح 9.1 فیصد ریکارڈ ہوئی تھی کہ جو مارچ 1982 کے بعد سب سے زیادہ تھی۔

بینک آف انگلینڈ کے مطابق برطانیہ میں مسلسل نو  ماہ سے مہنگائی کی شرح میں اضافہ ہورہا ہے اور توقع ہے کہ یہ شرح موسم خزاں تک گیارہ  فیصد تک پہنچ جائے گی۔

جون میں بینک آف انگلینڈ کی جانب سے شرح سود کو ایک فیصد سے بڑھا کر 1.25 فیصد کردیا گیا تھا جو 13 سال میں سب سے بلند سطح ہے۔

Advertisement

ماہرین کو توقع ہے کہ مہنگائی کی شرح کو دیکھتے ہوئے اگست میں بینک آف انگلینڈ کی جانب سے شرح سود میں 0.25 یا 0.5 فیصد اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

یاد رہے، روس یوکرین جنگ کے بعد دنیا بھر میں مہنگائی کی ایک لہر آئی کہ جس کے بعد بہت سے ملک دیوالیہ ہونے کے قریب پہنچ گئے۔ ایسے میں عالمی قوتیں بھی اس لہر سے شدید متاثر ہوئی ہیں۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
محصولات اور 2024 کے انتخابات کے نتائج سےامریکہ کی معیشت مضبوط ہوئی، ڈونلڈ ٹرمپ
عمرہ ویزا پالیسی میں بڑی تبدیلی؛ سعودی حکومت نے اہم اعلان کردیا
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
ایران کے جوہری پروگرام میں ہتھیاروں کی تیاری کے شواہد نہیں، رافیل گراسی
حماس نے ثالثوں سے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کردیا
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر