 
                                                                              بھارت میں مالی پریشانیوں کے باعث ایک شخص اپنی اہلیہ اور بیٹے کے ہمراہ بند کار میں خود کو آگ لگالی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مہاراشٹر کے شہر ناگپور میں ایک کار میں خوفناک آگ بھڑک اُٹھی۔
کار میں تین افراد سوار تھے جن میں دو کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جب کہ ایک نے راستے میں دم توڑ دیا۔
پولیس کے مطابق کار میں ایک خاندان کے تین افراد موجود تھے۔ مرنے والے شخص کی شناخت 58 سالہ رام راج گوپال کے نام سے ہوئی جب کہ زخمیوں میں اس کی بیوی سنگیتا بھٹ اور بیٹا نندن شامل ہیں جو بری طرح جھلس گئے۔ رام راج گوپال کے گھر سے خودکشی نوٹ بھی برآمد ہوا ہے جس میں اہل خانہ سمیت خود کو آگ لگانے کی وجہ مالی بحران کو قرار دیا گیا ہے۔
علاوہ ازیں، پولیس کی ابتدائی تفتیش سے پتہ چلا کہ ماں اور بیٹا اس بات سے ناواقف تھے کہ رام گوپال نے خود سوزی کی نیت سے انھیں کار میں بٹھا رہا ہے۔ آگ بھڑکتے ہی ماں بیٹا کسی طرح کار میں سے نکلنے میں کامیاب ہوگئے لیکن اس دوران دونوں بری طرح جھلس گئے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 