Advertisement
Advertisement
Advertisement

عریشہ رضی کا شادی کی تصاویر وائرل ہونے پر برہمی کا اظہار

Now Reading:

عریشہ رضی کا شادی کی تصاویر وائرل ہونے پر برہمی کا اظہار

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عریشہ رضی نے شادی کرلی ہے جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔

اداکارہ نے اس پرائیویٹ فیملی ایونٹ کی تصاویر وائرل ہونے پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔

 

Advertisement
Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

A post shared by Studio86 (@studio86th)

Advertisement

انہوں نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر لکھا کہ آپ لوگوں نے میرے نکاح کی وائرل ہونے والی ویڈیو دیکھی ہے یہ ایک نجی تقریب تھی۔

عریشہ رضی نے فوٹوگرافر کپمنی کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ یہ انتہائی شرمناک اور دل دکھانے والی حرکت ہے جنہوں نے میرے نکاح کی ویڈیو میری اجازت کے بغیر سوشل میڈیا پر پوسٹ کردی حالانکہ وہ جانتے تھے کہ یہ ایک نجی تقریب ہے ۔

اداکارہ کا لکھنا تھا کہ فوٹوگرافر کمپنی نے صرف تھوڑے سے نام اور ویوز کے لیے میرے اہلخانہ کے لمحات کو وائرل کردیا، میں اپنی زندگی کے خوبصورت لمحات کی تصاویر خود شیئر کرتی۔

Advertisement

انہوں نے اپنے مداحوں سے کہا کہ ایسی کمپنی سے کوئی بھی کام نہ کروائے جو آپ کی اجازت کے بغیر آپ کے نجی تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں۔

تاہم مذکورہ اسٹوڈیو نے عریشہ رضی کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ ہم کنٹریکٹ کے مطابق اپنے ہر کسٹمر کی ویڈیوز اور تصاویر اپنے اکاؤنٹ پر شیئر کرنے کا حق رکھتے ہیں جبکہ ہم نے اداکارہ سے اجازت بھی طلب کی تھی۔

 

Advertisement
Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

A post shared by Studio86 (@studio86th)

Advertisement

گزشتہ روز عریشہ رضی خان کی سوشل میڈیا پر نکاح کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوگئی تھیں جسے دیکھنے کے بعد اداکارہ کے مداح حیرانگی کا اظہار کر رہے تھے۔

اداکارہ اس خاص دن کے موقع پر بے حد خوبصورت اور بااعتماد نظر آ رہی تھیں۔

اداکارہ نے تاحال اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر تو نکاح کی تقریب  کی کوئی تصویر یا ویڈیو شیئر نہیں کی لیکن انہوں نے چاہنے والوں کی جانب سے ملنے والی مبارک باد اور نیک تمناؤں پر شکریہ ادا کیا۔

Advertisement

وائرل تصاویر کو انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے اور تعریفوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

واضح رہے کہ اداکارہ عریشہ رضی خان چائلڈ اسٹار کے طور پر نظر آنے کے بعد شہرت کی بلندیوں پر پہنچیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر