
ٹیسٹ کرکٹرعابد علی نے کہا ہے کہ بابر کی کپتانی میں پاکستان نے تاریخی فتح حاصل کی ہے۔
پاکستان کے ٹیسٹ کرکٹر عابد علی نے نجی ٹی وی پر اپنی گفتگو میں کہا کہ گال ٹیسٹ میں پاکستان نے تاریخی فتح حاصل کی بابر کو کھیلتا دیکھ کر دل خوش ہوتا ہے اور وہ پاکستان کا فخر ہیں۔
ٹیسٹ کرکٹر نے بابر اعظم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ سب کھلاڑیوں کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں اور سب کو حوصلہ دیتے ہیں۔
عابد علی نے بتایا کہ بابراعظم اور نسیم شاہ نے اپنی پہلی اننگز میں جو پارٹنرشپ کی تھی وہ بہترین اننگز تھی جبکہ دوسری اننگز میں عبداللہ شفیق نے کیرئیر کی بہترین اننگز کھیلی۔
انہوں نے کہا کہ عبداللہ شفیق کا جب ڈیبیو ہوا تھا تب بھی اس کو دیکھا تھا کہ وہ کس قدرسکون سے کھیلتا ہے۔
عابد علی کا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں پاکستان کی جیت سے بہترین پیغام گیا ہے اورپاکستان یہ میچ جیتنے کے بعد ٹیسٹ چیمپئن شپ میں تیسرے نمبر پر پہنچ گیا ہے۔
ٹیسٹ کرکٹر عابد علی نے کہا کہ اظہر علی بہترین پرفارمنس دیتے ہیں تاہم ابھی انہوں نے اچھی پرفارمنس نہیں دی، اور یہ ضروری نہیں ہر میچ میں 3 بیٹر پرفارم کرتے ہیں ضوروی نہیں ہر ایک کا پرفارم اچھا ہو۔
واضح رہے کہ یاد رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 24 جولائی سے شروع ہو گا، دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News