پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کا انتہائی جانبدار رویہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ دن کی روشنی میں کس کی آنکھوں میں مٹی ڈال رہے ہیں، پہلے آپ نے 5 لوگوں کے نوٹیفکیشن کو روکے رکھا پھرآپ نے باہر بیٹھنے والے پولنگ ایجنٹس کا راستہ روکا۔
انہوں نے کہا کہ کبھی آپ علی امین کی کمپیئن کرنے پر انکے بھائی کو نااہل کر دیتے ہیں، الیکشن کمیشن کے7 سے8 فیصلے خلاف قانون تھے، حکومت کہتی ہے لوٹوں کی وجہ سے ضمنی الیکشن ہار گئے۔
فرخ حبیب نے کہا کہ جو اپنے لوگوں کو ٹکٹ دیے تھے وہ بھی ہار گئے، بات یہ ہے کہ عوام نے اس امپورٹڈ حکومت کو تسلیم نہیں کیا، جن لوٹوں پر جعلی حکومت بنائی تھی اب انکو بھی قبول نہیں کررہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا انتہائی جانبدار رویہ ہے، اب وہ لوٹے گھر کے ہیں نہ گھاٹ کے۔
















