Advertisement
Advertisement
Advertisement

اٹلی کے وزیر اعظم مستعفی ہوگئے، ملک میں سیاسی عدم استحکام برقرار

Now Reading:

اٹلی کے وزیر اعظم مستعفی ہوگئے، ملک میں سیاسی عدم استحکام برقرار

اٹلی کے وزیر اعظم ماریو دراگی نے اتحادیوں کی جانب سے اعتماد کا ووٹ مسترد کرنے کے بعد ملک میں جاری سیاسی بحران اور مالیاتی منڈیوں میں ہونے والے نقصان پر استعفیٰ صدر سرجیو ماتاریلا کو بھجوا دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق صدر سرجیو ماتاریلا کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ریاست کے سربراہ نے وزیر اعظم کا استعفیٰ منظور کر لیا ہے جبکہ ان کو نگران کی حیثیت میں عہدے پر رہنے کا کہا گیا ہے۔

صدر کی آج پارلیمان کے دونوں ایوانوں کے اسپیکروں سے ملاقات بھی متوقع تھی۔

اطالوی وزیر اعظم نے پہلے ہی گزشتہ ہفتے استعفیٰ دے دیا تھا کیونکہ وہ اپنے ایک اتحادی پاپولسٹ 5-اسٹار موومنٹ کو مہنگائی سے نمٹنے کے اقدامات پر اعتماد کے ووٹ میں ان کی حمایت کرنے میں ناکام رہے تھے۔تاہم صدر نے ان کا استعفیٰ مسترد کرتے ہوئے ان سے کہا تھا کہ وہ پارلیمنٹ کے سامنے جائیں تاکہ دیکھیں کہ آیا وہ 2023 کے اوائل میں پارلیمنٹ کے خاتمے تک اتحاد جاری رکھ سکتے ہیں یا نہیں۔

سینٹ میں خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے اتحاد کے لیے گزارش کی تھی اور یوکرین کی جنگ کی وجہ سے پیدا ہونے والے مسائل اور مشکلات سے لے کر سماجی تفریق اور بڑھتی قیمتوں جیسے مسائل سینیٹ کے سامنے رکھے تھےمگر ان کی اتحادی فائیو اسٹار موومنٹ نے ایک بار پھر یہ کہہ کر وزیر اعظم کی حمایت کرنے سے انکار کیا تھا کہ انہوں ان کے اہم خدشات دور نہیں کیے۔

Advertisement

دوسری جانب، دائیں بازو کی فورزا اٹالیہ اور لیگ پارٹیوں نے انتخابات سے دور رہنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ وزیر اعظم 5-اسٹار کے بغیر اور نئی پالیسی ترجیحات کے ساتھ نئی انتظامیہ تشکیل دے دیں تاہم، پولز کا کہنا ہے کہ کنزرویٹو بلاک، جس میں انتہائی دائیں بازو سے تعلق رکھنی والی اٹلی کی جماعت کے لوگ شامل ہیں، ممکنہ طور پر انتخابات میں کامیابی حاصل کرے گا۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا فیصلہ، باضابطہ اعلان کل ہوگا
یورپی ایئرپورٹس پر سائبر حملہ؛ کئی پروازیں متاثر اور منسوخ
چینی عوام عظیم ہیں اور ہم ان کے ساتھ مزید کام کرنا چاہتے ہیں، ٹرمپ
افغانستان کے مستقبل کا فیصلہ افغانوں کے ہاتھ میں ہونا چاہیے،چین کا ردعمل آ گیا
امریکا تجارتی مذاکرات کے نتائج پر اثر انداز نہ ہو ،چینی صدر کی ٹرمپ سے فون پر گفتگو
فلسطینی مظاہرین نے اقوام متحدہ میں امریکی نمائندہ مورگن اورٹیگس کو گھیر لیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر