Advertisement
Advertisement
Advertisement

سعودی عرب، فیکٹریوں میں ڈیجیٹل سسٹم متعارف کرنے کا فیصلہ

Now Reading:

سعودی عرب، فیکٹریوں میں ڈیجیٹل سسٹم متعارف کرنے کا فیصلہ

سعودی وزارت صنعت و معدنیات نے چار ہزار سے زیادہ سعودی فیکٹریوں میں غیرملکی ورکرز پر انحصار محدود کرنے کے لیے ڈیجیٹل سسٹم متعارف کرا دیا ہے۔  

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی ایک رپورٹ کے مطابق وزارت صنعت و معدنیات نے مملکت میں مستقبل کی فیکٹریوں کا پروگرام جاری کیا ہے اور انہیں چلانے کے لیے SIRI طریقہ کار اپنایا ہے۔

 وزارت صنعت کا کہنا ہے کہ اس پروگرام کی بدولت چار ہزار فیکٹریوں میں معمولی مہارت اور محنتانے پر کام کرنے والے غیرملکی ورکرز کے بجائے ڈیجیٹل سسٹم اور موثر صنعتی نظام پر انحصار کیا جائے گا۔سسٹم کی بدولت قومی صنعت کی مسابقتی پوزیشن بہتر ہوگی۔ معیار بلند ہوگا اور نئے انداز کی اسامیاں پیدا ہوں گی۔

وزارت صنعت کا مزید کہنا تھاکہ سعودی قومی صنعت کو ترقی یافتہ صنعتی مراکز میں تبدیل کرنے کے لیے بین الاقوامی طور طریقے اپنائے جائیں گے۔ یہ کام بیک وقت دو محاذوں پر انجام دیا جائے گا۔ ایک طرف تو نئی فیکٹریاں قائم کی جائیں گی جنہیں بین الاقوامی اعلیٰ معیار کے مطابق ڈیزائن کیا جائے گا دوسرا طریقہ کار یہ ہوگا کہ موجودہ فیکٹریوں کو چلانے کے لیے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی استعمال ہوگی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ سعودی قومی صنعت میں مذکورہ بالا اقدامات خوش آئند ہیں۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مدینہ منورہ؛ عشقِ رسولﷺ اور عثمانی ورثے کی زندہ علامت
افغانستان کے ہندوکش خطے میں 6.3 شدت کا زلزلہ؛ 20 افراد جاں بحق، 180 زخمی
ترکیہ میں غزہ اجلاس آج؛ پاکستان اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا کا مطالبہ کرے گا
انتونیو گو تریس نے غزہ کو صحافیوں کے لئے خطرناک ترین جگہ قرار دیدیا
امریکا کو کھلا چیلنج، ایران کا جوہری تنصیبات کی دوبارہ تعمیر کا اعلان
لبنان کو اپنے خلاف نیا محاذ نہیں بننے دینگے ، نیتن یاہو کی نئی دھمکی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر