Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارت، قبائلی خاتون دروپدی مرمو ملکی صدر منتخب

Now Reading:

بھارت، قبائلی خاتون دروپدی مرمو ملکی صدر منتخب

بھارت کی تاریخ میں پہلی بار ایک قبائلی خاتون دروپدی مرمو کو بطور ملکی صدر منتخب کیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت میں ہونے والے صدارتی انتخابات برائے 2022 میں حکومت کی نامزد کردہ امیدوار دروپدی مرمو پچاس فیصد سے زائد ووٹ لے کر کامیاب ہوئیں۔

واضح رہے، 64 سالہ مرمو اس سے قبل بھارتی آرمی فورس کی پہلی سپریم کمانڈر رہنے کا اعزاز بھی حاصل کرچکی ہیں۔

 علاوہ ازیں،  سنہ 2000 میں ریاست اڑیسہ کی اسمبلی میں بطور رکن منتخب ہوئی اور پھر ریاستی وزیر بن کر 2004 تک ذمہ داریاں انجام دی تھیں۔

بعد ازاں انہیں 2015 میں ریاست جھاڑ کھنڈ کے گورنر کی ذمہ داری دی گئی۔

Advertisement

صدارتی انتخابات کے لیے 3 ہزار 219 اراکین نے ووٹنگ میں حصہ لیا، جس میں سے مرمو کے حق میں 2 ہزار 161 ووٹ کاسٹ ہوئے جبکہ اپوزیشن کی جانب سے نامزد کردہ یشونتھ سنہا 1 ہزار 58 ووٹ لے سکیں۔

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے صدارتی انتخابات میں مرمو کی کامیابی پر مبارک باد دی اور کہا کہ بھارت نے تاریخ رقم کرتے ہوئے ایک قبائلی خاتون کو صدر مقرر کردیا ہے۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مدینہ منورہ؛ عشقِ رسولﷺ اور عثمانی ورثے کی زندہ علامت
افغانستان کے ہندوکش خطے میں 6.3 شدت کا زلزلہ؛ 20 افراد جاں بحق، 180 زخمی
ترکیہ میں غزہ اجلاس آج؛ پاکستان اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا کا مطالبہ کرے گا
انتونیو گو تریس نے غزہ کو صحافیوں کے لئے خطرناک ترین جگہ قرار دیدیا
امریکا کو کھلا چیلنج، ایران کا جوہری تنصیبات کی دوبارہ تعمیر کا اعلان
لبنان کو اپنے خلاف نیا محاذ نہیں بننے دینگے ، نیتن یاہو کی نئی دھمکی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر