
پی ٹی آئی ملک دشمن ایجنڈا چھوڑ کر ہمارے ساتھ آئیں، فیصل کریم کنڈی
ترجمان پیپلز پارٹی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ آصف زرداری عزت دے کر دل جیتتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق فیصل کریم کنڈی نے عمران خان کی تقریر پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ لفظ عزت عمران خان کی ڈکشنری میں نہیں ہے، عمران خان کی تقریر بجھتے ہوئے چراغ کی پھڑپھراہٹ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کیلئے بری خبر یہ ہے کہ پی ٹی آئی کے ممبران اسمبلی ان سے بیزار ہیں، عمران خان نے کرکٹ، این جی او اور سیاست کو کمائی کا ذریعہ بنایا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان ممبران سے ایک دن کہتے ہیں کہ بینگن بیہودہ ہے دوسرے دن کہتے ہیں بینگن میں وٹامنز ہیں۔
فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے ممبران عمران خان کی چکر بازی کو سمجھ گئے ہیں۔
واضح رہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ضمنی الیکشن میں صرف 12پارٹیوں کیخلاف الیکشن نہیں لڑے بلکہ ہم نے سرکاری مشینری اور الیکشن کمیشن کےخلاف بھی الیکشن لڑے۔
عمران خان نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر نے پورے حلقے میں دوبارہ الیکشن کرایا، ڈسکہ ضمنی الیکشن میں20پولنگ اسٹیشنز پر بے ضابطگیاں ہوئیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ سندھ بلدیاتی انتخابات صرف بارش کی وجہ سے ملتوی کردیا۔سکندر سلطان راجہ جیسا بد دیانت شخص زندگی میں نہیں دیکھا، موجودہ چیف الیکشن کمشنر کی نگرانی میں عام انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ خفیہ ووٹ کے خلاف الیکشن کمیشن نے فیصلہ نہیں دیا، تحریک انصاف 8دفعہ الیکشن کمیشن گئی لیکن اس نے ہمارے خلاف فیصلہ دیا جبکہ سینیٹ الیکشن میں خرید وفروخت کیخلاف بھی ہم سپریم کورٹ گئے۔
ان کا یھی کہنا تھا کہ ہماری حکومت نے پورا زور لگایا کہ کسی طرح ای وی مشین آجائیں، ای وی ایم مشین سے دھاندلی کے130طریقے ختم ہو جاتے ہیں لیکن الیکشن میں ہر قسم کی دھاندلی گئی الیکشن کمیشن نے ن لیگ کی مدد کی۔
عمران خان نے کہا کہ پی ڈی ایم اور دیگر جماعتوں نے ای وی ایم کی مخالفت کی جبکہ چیف الیکشن کمشنر بھی ای وی ایم کے خلاف تھے۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ زرداری، فضل الرحمان اور شہبازشریف 2 دن سے ہمارے لوگوں کو خریدنے کی کوشش کررہے ہیں ،اگر انہوں نے عوام کا مینڈیٹ چوری کیا تو میں ذمہ دار نہیں کہ کیا ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News