Advertisement
Advertisement
Advertisement

آج تحریک انصاف کے امیدوار وزیر اعلیٰ بنیں گے، فیصل جاوید

Now Reading:

آج تحریک انصاف کے امیدوار وزیر اعلیٰ بنیں گے، فیصل جاوید

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ آج انشاءاللہ تحریک انصاف کے امیدوار وزیر اعلیٰ بنیں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ ہم موجودہ پارلیمانی نظام کی خامیوں پر سنجیدگی سے غور کریں۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ کیا وزیراعظم یا وزیر اعلیٰ کے انتخاب میں عوام کے مینڈیٹ کی براہ راست ترجمانی ہوتی ہے؟

انہوں نے کہا کہ پیسے کے لین دین، ضمیر فروشی، اپنے مفادات کے لیے عوامی ووٹ کی حق تلفی کرنا اس بلواسطہ انتخاب میں شفافیت پر داغ ہیں، جس کو عوام نے ووٹ دیکر اسمبلی میں اکثریت دی وہ ہی حقدار ہے۔

فیصل جاوید نے کہا کہ چیف ایگزیکٹو کے بلواسطہ انتخاب کا نظام انتہائی غیر جمہوری ہے، ضمیر فروشی اور لین دین سے عوام کے مینڈیٹ کی نفی کی جاتی ہے، ایسے نظام کو بدلنا ناگزیر ہے۔

انکا کہنا ہے کہ چیف ایگزیکٹو کا انتخاب عوام کے ڈائریکٹ ووٹ سے ہونا چاہیے، آج انشاء اللہ تحریک انصاف کے امیدوار وزیر اعلیٰ بنیں گے، مگر ہمیں پھر بھی نظام کی بہتری کے لیے گریٹ ڈبیٹ کی ضرورت ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ عوام کے ووٹ ڈائریکٹ چیف ایگزیکٹو کا انتخاب کریں کیونکہ عوامی نمائندے تو خریدے جا سکتے ہیں مگر یہ عظیم قوم غلام نہیں اور نہ بکنے والے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صدر زرداری سے فضل الرحمان کی اہم ملاقات ، 27 ویں ترمیم پر تفصیلی بات چیت
27 ویں آئینی ترمیم اگلے ہفتے تک قومی اسمبلی سے منظور ہو جائے گی ، خواجہ آصف
صدر کو تاحیات گرفتار یا ان کیخلاف کوئی کیس نہیں بن سکے گا ، مسودے میں نئی شق شامل
پاک فوج کی جانب سے وانا کے عوام کے لئے مسجد کا تحفہ ، 5 ہزار نمازیوں کی گنجائش
وفاقی حکومت نے عوام کو بجلی کی قیمتوں میں ریلیف فراہم کر دیا
آذربائیجان کے یومِ فتح پر پاکستانی جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کی گھن گرج
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر