Advertisement
Advertisement
Advertisement

عالمی برادری افغانستان میں درپیش مسائل پر توجہ دے، وزیر خارجہ

Now Reading:

عالمی برادری افغانستان میں درپیش مسائل پر توجہ دے، وزیر خارجہ
وزیر خارجہ

وزیرخارجہ بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ عالمی برادری افغانستان میں درپیش مسائل پر توجہ دے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے نور خان ایئر بیس پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں سیلاب سے متاثرہ لوگوں کے غم کے برابر میں شریک ہیں۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان میں تباہ کن زلزلے سے جانی و مالی نقصان ہوا، پاکستان نے افغانستان کے لیے انسانی ہمدردی کے تحت امدادی سامان بھجوایا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ افغانستان پہلے بھی معاشی، انسانی بحران اور دیگر مسائل سے دوچار ہے، عالمی برادری افغانستان میں درپیش مسائل  پر توجہ دے۔

وزیرخارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان خوشحال، پرامن اور مستحکم افغانستان کا خواہاں ہے، افغانستان میں شہریوں کی امداد کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھیں گے۔

Advertisement

اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ افغانستان میں طالبان کے حکومت میں آنے کے بعد سے سکیورٹی کی صورتحال میں بہتری آئی ہے لیکن انسانی حقوق کی صورتحال بری ہوئی ہے اور اس دوران سینکڑوں افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق اقوام متحدہ کے افغانستان میں امدادی مشن (یوناما) نے گزشتہ روز شائع ہونے والی رپورٹ میں افغان خواتین اور بچیوں کو درپیش مشکل حالات کو بھی اجاگر کیا۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا کہ طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد کس طرح سے خواتین اور بچیوں کو ان کے بنیادی حقوق سے محروم کیا گیا۔

افغانستان کے لیے اقوام متحدہ کے نمائندہ خصوصی مارکس پوٹزیل نے کہا کہ نگرانی سے ظاہر ہوتا ہے کہ 15 اگست 2021ء کے بعد سے اگرچہ سکیورٹی کی صورتحال میں بہتری آئی ہے لیکن افغانستان کے عوام بالخصوص خواتین اور بچیوں کو ان کے مکمل حقوق نہیں دیئے گئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
27 ویں آئینی ترمیم؛ سینیٹ و قومی اسمبلی میں نمبر گیم دلچسپ مرحلے میں داخل
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 5 نومبر کو طلب کر لیا
ملک بھر میں 8 نومبر تک موسم کیسا رہے گا، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نیا ریکارڈ قائم، اسٹیٹ بینک
پاکستان کی سفارتکاری نئے اعتماد اور استحکام کے دور میں داخل ہو چکی ہے، خواجہ آصف
غزہ کیلیے فوج بھیجنے کا فیصلہ حکومت اور پارلیمنٹ کرے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر