پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ آج تحریک انصاف پنجاب میں حکومت بنائے گی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں عمران اسماعیل نے کہا کہ زرداری اپنے زر کے باوجود خریداری کرنے میں ناکام رہے۔
زرداری اپنے زر کے باوجود خریداری کرنے میں ناکام رہے۔ آج تہریک انصاف پنجاب میں حکومت بناے گی- امپورٹڈ سرکار کو عوام نے مسترد کردیا۔ اگر تھوڑی عقل باقی ہے تو فوری انتخاب کروانے چاہیے ہیں- مگر عقل کا شہباز سے کیا تعلق؟
— Imran Ismail (@ImranIsmailPTI) July 22, 2022
سابق گورنر سندھ کا کہنا ہے کہ آج تحریک انصاف پنجاب میں حکومت بنائے گی، امپورٹڈ سرکار کو عوام نے مسترد کردیا۔
عمران اسماعیل نے مزید کہا کہ اگر تھوڑی عقل باقی ہے تو فوری انتخاب کروانے چاہیے ہیں، مگر عقل کا شہباز سے کیا تعلق؟
واضح رہے کہ پنجاب میں وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے لئے صوبائی اسمبلی کا اہم اجلاس آج ہوگا جس میں حمزہ شہباز اور چوہدری پرویز الہٰی آمنے سامنے ہونگے۔
سپریم کورٹ کے حکم پر پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج شام چار بجے ہوگا جس کی صدارت ڈپٹی اسپیکر سردار دوست محمد مزاری کریں گے۔
پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن دونوں کی جانب سے جیت کے دعوے کیے جارہے ہیں، پی ٹی آئی کے 188 ن لیگ اور اتحادیوں کے 178 اراکین اسمبلی کا ٹاکرا ہوگا جن میں تحریک انصاف کے 2 ارکان اپنا ووٹ کاسٹ نہیں کرسکیں گے۔
خیال رہے کہ لاہورہائی کورٹ نے وزیراعلیٰ پنجاب کے شفاف الیکشن کیلئے دائردرخواستوں پرانتخاب شفاف انداز میں کرانے کا حکم دے دیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
