Advertisement
Advertisement
Advertisement

شوگر کنٹرول کرنا کیسے ممکن ہے؟ جانئیے

Now Reading:

شوگر کنٹرول کرنا کیسے ممکن ہے؟ جانئیے

شوگر جسے طب کی زبان میں ذیابیطس کہتے ہیں، خون میں گلوکوز کی مقدار کے ایک خاص مقدار سے زیادہ موجود ہونے سے جنم لینے والی کیفیّت کا نام ہے۔

شوگر کی بیماری پاکستان میں بہت تیزی کے ساتھ پھیل رہی ہے، جس کی دیگر بہت سی وجوہات کے ساتھ ساتھ خوراک کا صحیح استعمال نہ کرنا اور آرام طلبی بھی ہے۔

ہمیں چاہئیے کہ کھانا وقت پر کھائیں اور اپنی مصروف زندگی سے روزانہ کم ازکم تیس منٹ واک یا ورزش کے لیے ضرور نکالیں۔

شوگر کے علاج کے لیے خشک میووں کا استعمال بھی مفید ثابت ہوتا ہے۔

خشک میوہ جات میں جو چکنائی موجود ہوتی ہے وہ غیر سیر شدہ ہونے کی وجہ سے نالیوں میں نہیں جمتی اور ان میں پروٹین اور معدنیات کی ایسی اقسام مو جود ہوتی ہیں جو کسی کے بھی جسم میں موجود کولیسٹرول، سوزش اور انسولین سے مزاحمت کو کم کرتے ہیں۔

Advertisement

شوگر کیسے کنٹرول کی جائے؟

۱۔کالے بھنے ہوئے چنے۔ ایک پاؤ
۲۔بادام کی گری۔ 100 عدد
۳۔کالی مرچ۔ 50 دانے
۴۔چھوٹی الائچی۔ 50عدد
۵۔ نیم کے سوکھے پتے۔ 100 عدد

Advertisement

تمام چیزوں کو صاف کرکے ایک دو دن دھوپ میں سکھاکر گرائنڈر میں پیس کر ایک جار میں محفوظ کرلیں اور دن میں کسی بھی وقت آدھا چائے کا چمچہ سادہ پانی کے ساتھ استعمال کریں۔

اس حوالے سے اپنے ڈاکٹر سے بھی مشورہ کریں اور ان کی تجویز کر دہ ادویات جاری رکھیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
ہنستے جائیں، صحت بہتر بنائیں
بیبی پاؤڈر کے 7 حیرت انگیز استعمال، جن سے آپ واقف نہیں
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
سونے کے تار؛ گھٹنوں کے درد کا نیا علاج خاتون کومہنگا پڑگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر