Advertisement
Advertisement
Advertisement

الیکشن 2022 میں ہی ہوں گے، شیخ رشید

Now Reading:

الیکشن 2022 میں ہی ہوں گے، شیخ رشید
شیخ رشید

قومی سلامتی کی میٹنگ میں الیکشن بھی ایجنڈے میں ہونا چاہیے، شیخ رشید

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ الیکشن 2022 میں ہی ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ملک الیکشن کی طرف جا رہا ہے، معاشی استحکام کیلئے سیاسی استحکام ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ادارے خوش آئیند باتیں نہیں کر رہے، دعا ہے پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی نہ ہو، ملک بہت بڑے بحران کی طرف جا رہا ہے۔

دوسری جانب سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں پی پی ن لیگ کی ذیلی تنظیم کی حیثیت اختیار کرگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی عدم استحکام سے معیشت مستحکم نہیں ہوگی، پرویزالہیٰ کے ساتھ طویل عرصے سے انڈراسٹینڈنگ ہے، چوہدری پرویزالہیٰ نے آزمائش میں ہمارا ساتھ  دیا۔

Advertisement

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ شہبازشریف35سال بعد تیمارداری کے بہانے انکے گھر گئے، آصف زرداری بھی گئے لیکن پرویزالہیٰ نے ملنے سے انکار کر دیا، پی ٹی آئی نے خریدوفروخت کی سیاست کی نفی کی۔

سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ کچھ جماعتیں عوامی مینڈیٹ کا احترام نہ کرنے پر بضد ہیں، بعض جماعتیں پیسوں سے اقلیت کو اکثریت میں تبدیل کرنا چاہتی ہیں، عدالتوں سے ہارس ٹریڈنگ کا نوٹس لینے کی درخواست کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہارس ٹریڈنگ پر پی ٹی آئی نے پارٹی کے اندر کارروائی کی، ہارس ٹریڈنگ کے خلاف ہم سپریم کورٹ بھی گئے، بولیاں لگنا سیاستدانوں کیلئے باعث شرمندگی ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بولیاں لگنے سے سیاستدانوں کی ساکھ خراب ہوتی ہے، پی ٹی آئی نے کوشش کی بولیاں نہ لگائی جائیں، انتخابی عمل میں ہم مکمل تعاون کریں گے۔

سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ ہمارے پاس186ارکان کی تعداد پوری ہے، ہم مطمئن ہیں لوگ ہمارے ساتھ ہیں، امید ہے ن لیگ کے ارکان جمہوری انداز میں اس عمل کو مکمل کرینگے۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے آج کا مرحلہ خوش اسلوبی سے پایہ تکمیل تک پہنچے گا، ہم جمہوری انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک فوج ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو عوام کے تعاون سے ختم کرنے کیلئے پرعزم
بابا گرونانک کا 556واں جنم دن؛ وزیراعظم کی سکھ برادری کو مبارکباد
حکومت کی 27 ویں آئینی ترمیم تیار، اگلے ہفتے پارلیمنٹ سے منظوری متوقع
پہاڑوں میں چھپی ایک مقدس نشانی
بابا گرونانک کا 556 واں جنم دن، بھارتی سکھ یاتریوں کی ننکانہ صاحب آمد
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر