
علی ظفر پاکستان کی مشہور شخصیات میں سے ہیں جنہوں نے اپنی جادوئی آواز اور شاندار اداکاری سے نہ صرف پاکستان میں بلکہ پاکستان سے باہر بھی اپنی ایک الگ پہچان بنائی۔
گلوکار ابھی امریکہ میں چھٹیاں گزار رہے ہیں اور اسی دوران انہوں نے ساحل کا دورہ کیا اور اپنے انسٹاگرام اکااؤنٹ پر بغیر شرٹ والی تصویر شیئر کی اور اس کے بعد ایک کنسرٹ کے لئے چلے گئے۔
Advertisement
AdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
تصویر سوشل میڈیا صارفین کی نظروں کے سامنے سے گزری تو ایک صارف نے کمینٹ کیا کہ ’شرٹ اتار کر تصویر شیئر کر کے کونسے کلچر کو پروموٹ کر رہے ہیں آپ؟‘۔
معروف گلوکار نے جیسے ہی کمینٹ پڑھا تو صارف کو آڑے ہاتھوں لے لیا اور جواب دیا کہ ’آنکھیں نیچے کرلو کلچر ٹھیک ہو جائے گا‘۔
اس کے علاوہ علی ظفر نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اہلیہ کے ہمراہ چھٹیاں گزارنے کی تصاویر شیئر کی اور کنسرٹ کی بھی تصاویر شیئر کی۔
شیئر کی گئی تصاویر کے کیپشن میں علی ظفر نے لکھا کہ ’ کبھی کبھی مجھے لگتا ہے کہ میں دو مختلف زندگیاں جی رہا ہوں،مشرقی ساحل پر ایک دن مداحوں کے ساتھ اسٹیج پر ہونے سے لے کر اگلے دن مغرب میں فیملی کے ساتھ ساحل سمندر پر جانے تک‘۔
واضح رہے کہ علی ظفر نے کئی مشہور گانے گائے اور ساتھ ہی کئی فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر بھی دکھائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News