Advertisement
Advertisement
Advertisement

ارتھ شاٹ ماحولیاتی ایوارڈز، شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کا دسمبر میں دورہ امریکہ متوقع

Now Reading:

ارتھ شاٹ ماحولیاتی ایوارڈز، شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کا دسمبر میں دورہ امریکہ متوقع

توقع کی جارہی ہے کہ شاہی جوڑا ارتھ شاٹ ماحولیاتی ایوارڈزکی تقریب میں شرکت کے لیے امریکہ کے مشرقی ساحل کا سفر کرے گا جس میں دنیا بھر سے پانچ ماحولیاتی اقدامات کرنے والی کمپنیز شرکت کریں گی۔ ایوارڈ جیتنے والے کو 1 ملین پاؤنڈز کا انعام دیا جائے گا۔

اکتوبر 2021 میں، پرنس ولیم اور کیٹ مڈلٹن نے ارتھ شاٹ ماحولیاتی انعام کے پہلے ایوارڈز میں لندن میں گرین کارپٹ پر واک کی۔ ارتھ 2022 کی تقریب امریکہ کے شہر بوسٹن میں منعقد کی جائے گی۔

کینسنگٹن پیلس نے سوشل میڈیا پر ایک مختصر ویڈیو کے ساتھ اس خبر کا اعلان کیا۔

واضح رہے، تا حال ڈیوک اور ڈچس کے سفری منصوبے کی ابھی تک تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

دسمبر کے اوائل میں منعقد ہونے والی یہ تقریب ارتھ شاٹس میں کرہ ارض کو درپیش چیلنجوں کا حل پیش کرنے والے کو ایک ملین پاؤنڈز کے انعامات سے نوازے گی۔

جان ایف کینیڈی لائبریری فاؤنڈیشن بوسٹن کی میئر مشیل وو کے ساتھ اس تقریب کے میزبان پارٹنر کے طور پر کام کریں گی۔

Advertisement

 ان کا مزید کہنا تھا کہ بوسٹن میں ہم صرف بوسٹن کی موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کی صلاحیت کو بہتر بنانا نہیں چاہتے ہیں – ہم ایک مثال قائم کر رہے ہیں کہ کس طرح تصوراتی، کمیونٹی سے چلنے والی آب و ہوا کی قیادت جو ممکن ہے اسے نئی شکل دی جا سکے ۔

یاد رہے، پرنس ولیم نے اکتوبر 2020 میں ارتھ شاٹ پرائز کا آغاز کیا اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ میں نے محسوس کیا کہ بہت سارے لوگ ماحول کے لئے بہت ساری اچھی چیزیں کرنا چاہتے ہیں اور انہیں جس چیز کی ضرورت ہے وہ ایک امید، تھوڑا سا مثبت انداز ہے۔

مزید براں، دسمبر 2014 کے بعد یہ ولیم اور کیٹ کا امریکہ کا پہلا دورہ ہوگا جب وہ شہر کے میٹروپولیٹن میوزیم آف آرٹ میں فنڈ ریزنگ گالا سمیت تقریبات کے لیے نیویارک گئے تھے۔ اس سے قبل 2011 میں کینیڈا کے دورے کے اختتام پر کیلیفورنیا کا دورہ کیا تھا جہاں وہ ہالی ووڈ بافٹا گالا میں مہمان خصوصی تھے۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹیکنالوجیا؛ 2025 میں ہاتھ سے چلنے والے سائرن سے سیلاب الرٹ؟ عوام حیران
ریحام خان کی نئی پارٹی کا لوگو امریکی ہوم ڈیپارٹمنٹ سے متاثر یا نقل شدہ؟ سوشل میڈیا پر نئی بحث
غار میں پکا پرانا پنیر سونے سے بھی زیادہ مہنگا، جانیے حیران کن قیمت
پُراسرار آسمانی شے، خاتون کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی
سانحہ سوات؛ ہیلی کاپٹر نہ آیا، قیمتی جانیں چلی گئیں، خیبرپخوتنخوا حکومت پر کڑی تنقید
نوجوانوں کا خبروں کے لیے سوشل میڈیا پر انحصار بڑھ رہا ہے: رائٹرز انسٹی ٹیوٹ کی رپورٹ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر