Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمران خان کے سیاسی مستقبل کا فیصلہ آصف زرداری کریں گے، فیصل کنڈی

Now Reading:

عمران خان کے سیاسی مستقبل کا فیصلہ آصف زرداری کریں گے، فیصل کنڈی

ترجمان پیپلز پارٹی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ عمران خان کے سیاسی مستقبل کا فیصلہ آصف زرداری کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق فیصل کریم کنڈی نے عمران خان کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران صاحب آپ لمبی سانسیں لیں، 10 گلاس برف والا پانی پی کر آرام کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان آپ بتائیں کہ آپ کا 2018 کا اقتدار جمہوریت اور اخلاقیات کی کن بنیادوں پر کھڑا تھا؟

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف شوکت خانم ٹرسٹ کا آڈٹ کرائیں۔

فیصل کنڈی نے مزید کہا کہ عمران خان 9 سال سے خیبر پختونخوا کے عوام کا خون چوس رہے ہیں۔

Advertisement

واضح رہے کہ سربراہ پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کچھ دیر قبل ایک بیان دیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ سب نے تما شا دیکھا کہ سیاست دانوں کی بولیاں لگ رہی تھی، ہمیشہ دعا رہی کہ جمہوریت مظبوط ہو۔ عوام آج رات گھروں سے باہرنکل کرقانون کو ہاتھ میں لیے بنا پُرامن طریقے سے اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں۔

انہوں نے کہا کہ جمہوریت کی ایک بنیاد اخلاقیات ہوتی ہے۔ آصف زرداری نے جمہوریت کا جنازہ نکال دیا ہے، یہ لوگ سیاست دان نہیں مافیاز ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ فیصلہ پارلیمانی لیڈرکا ہوتا ہے لہذا چوہدری شجاعت کا توخط موثرہی نہیں۔ آئین کے آرٹیکل 63 اے میں واضح لکھا ہوا ہے کہ ووٹ ڈالنے کا فیصلہ پارٹی کا پارلیمانی سربراہ کرتا ہے۔ اوراسی وجہ سے میرا لکھا ہوا خط رد کردیا گیا،جس کے بعد پارلیمانی لیڈرنے خط لکھا تھا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ جو ہوا اس سے معاشی بحران مزید بڑھے گا، عوام احتجاج کریں لیکن قانون ہاتھ میں نہ لیں اور پُرامن رہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمیں اطلاعات تھیں کہ زرداری لاہورمیں پیسہ چلا رہا ہے۔ یہ ہرالیکشن میں چوری کا پیسہ چلاتا ہے۔

کل رات ضمیروں کا یہ سوداگرپہنچا۔ آصف زرداری تیس سال سے ملک کو لوٹ رہا ہے۔ آصف زرداری باہرعوام میں نکلے تولوگ انہیں انڈے ماریں گے۔

Advertisement

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ بیرونی سازش کرکے ہماری حکومت کو گرایا گیا، احتجاج کرنے پر ہمارے ساتھ ظلم کیا گیا۔ سینیٹ میں بولیاں لگیں سب نے دیکھا مگرکوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔

کرپٹ ترین لوگوں کو ملک پر مسلط کردیا گیا ہے۔ ملک کی معیشت کا برا حال ہے اورایسے اقدمات سے معاشی بحران اوربڑھے گا۔

 

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر