
سابق وفاقی وزیر مونس الہٰی نے کہا ہے کہ اللہ کا شکر ہے میری ضمانت کنفرم ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر مونس الہٰی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ چوہدری شجاعت حسین اورسالک سے میرا اب کوئی رابطہ نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ چوہدری شجاعت سے پوچھا تھا کہ آپ نے کوئی خط لکھا ہے جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں نے خط لکھا ہے کہ کسی کو ووٹ نہ دیں۔
مونس الہٰی نے کہا کہ چوہدری شجاعت سے درخواست کی کہ اپنے فیصلے پرنظرثانی کریں، چوہدری شجاعت کو کہا کہ کیا آپ چاہتے ہیں کہ پرویزالہٰی وزیراعلیٰ نہ بنیں؟ جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ چاہتا ہوں پرویز الہٰی وزیراعلیٰ بنیں لیکن پی ٹی آئی کے نہ بنیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News