Advertisement
Advertisement
Advertisement

منکی پاکس وباء، عالمی ادارہ برائے صحت ایمرجنسی کے اعلان پر منقسم

Now Reading:

منکی پاکس وباء، عالمی ادارہ برائے صحت ایمرجنسی کے اعلان پر منقسم

ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس اذانوم گیبریئس نے تصدیق کی ہے کہ منکی پاکس وباء کے حوالے سے کمیٹی ایمرجنسی کے اعلان پر منقسم ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جنیوا میں ایک میڈیا بریفنگ کے دوران ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ منکی پاکس کے حوالے سے ایمرجنسی کے اعلان کی حمایت میں 6 ارکان جبکہ 9 نے مخالفت کی ہے۔

عالمی ادارہ برائے صحت کے ڈائریکٹر جنرل کے مطابق تیزی سے پھیلتی ہوئی منکی پاکس کی وباء عالمی صحت میں ہنگامی صورت حال کا تقاضہ کر رہی ہے۔

میڈیا بریفنگ میں ٹیڈروس نے کہا کہ منکی پاکس نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے اور اس کے خلاف ایک مربوط بین الاقوامی ردومل کی ضرورت ہے۔

ٹیڈروس کا کہنا تھا کہ عالمی ایمرجنسی کا مقصد اس وباء کے خلاف پیشگی ویکسینز، علاج کے لیے اشتراکی فنڈز اور عالمی کوششوں کو غیر مقفل کرنا ہے۔

Advertisement

عالمی ادارہ برائے صحت کی ماہرین کی کمیٹی کی سفارشات کے باوجود اکثریت نے ایمرجنسی کے اعلان کی مخالفت کی ہے، مگر ٹیڈروس منکی پاکس کیسز میں اضافے اور ویکسین اور علاج کی کمی کے خدشات کے بناء پر سب سے زیادہ الرٹ لیول کی حمایت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

واشنگٹن ڈی سی میں جارج ٹاؤن لاء کے پروفیسر لارنس گوسٹن جو ڈبلیو ایچ او کی پیروی کرتے ہیں، نے کہا کہ اس وقت منکی پاکس وباء کے خلاف ہنگامی صورتحال کا اعلان نہ کرنا ایک تاریخی موقع ضائع کرنے کے مترادف ہو گا۔

واضح رہے کہ رواں سال اب تک 75 سے زیادہ ممالک میں مونکی پوکس کے 16,000 سے زیادہ کیسز اور افریقہ میں پانچ اموات ہو چکی ہیں۔

منکی پاکس وباء قریبی رابطے سے پھیلتی ہے اور فلو جیسی علامات اور پیپ سے بھرے جلد کے زخموں کا سبب بنتی ہے –

Advertisement

خاص طور پر یہ بیماری ان مردوں میں پھیل رہی ہے جو حالیہ وباء میں مردوں کے ساتھ جنسی تعلق رکھتے ہیں.

ڈبلیو ایچ او اور قومی حکومتوں کو سائنس دانوں اور صحت عامہ کے ماہرین کی جانب سے منکی پاکس پر مزید کارروائی کرنے کے لیے شدید دباؤ کا سامنا ہے۔

گزشتہ روز امریکہ نے بچوں میں منکی پاکس کے پہلے دو کیسوں کی نشاندہی کی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
انتونیو گو تریس نے غزہ کو صحافیوں کے لئے خطرناک ترین جگہ قرار دیدیا
امریکا کو کھلا چیلنج، ایران کا جوہری تنصیبات کی دوبارہ تعمیر کا اعلان
لبنان کو اپنے خلاف نیا محاذ نہیں بننے دینگے ، نیتن یاہو کی نئی دھمکی
میکسیکو: سپر اسٹور میں دھماکے کے بعد خوفناک آگ، 23 افراد جھلس کر جاں بحق
ٹرمپ نے نائجیریا میں ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاری کا حکم دے دیا
خامنہ ای نے ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق امریکا کو واضح اور سخت پیغام دے دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر