Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسپیکر ایوانِ نمائندگان نینسی پلوسی کا متوقع دورہء تائیوان، چین کا امریکا کو انتباہ

Now Reading:

اسپیکر ایوانِ نمائندگان نینسی پلوسی کا متوقع دورہء تائیوان، چین کا امریکا کو انتباہ

چین نے امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر کے دورہء تائیوان پر بائیڈن انتظامیہ کو سخت الفاظ میں متنبہ کیا ہے۔ نینسی پلوسی کا دورہء تائیوان آئندہ ماہ، اگست میں متوقع ہے جس پر چین نے سخت ردعمل دیا ہے۔

خبر رساں ادارے روئٹرز نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ ماضی کے مقابلے میں چین نے اس مرتبہ زیادہ سختی سے امریکا کو خبردار کیا ہے۔ چینی حکومت نے ذاتی طور پر اپنا ردعمل امریکی انتظامیہ تک پہنچایا ہے اور ممکنہ طور پر عسکری کارروائی کی بھی دھمکی دی ہے۔

دوسری جانب وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کونسل اور امریکی محکمہ خارجہ نے فی الحال اس حوالے سے کوئی بیان نہیں دیا ہے۔ تائیوان کی حکومت کا مؤقف ہے کہ اس کے دو کروڑ سے زائد عوام کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق حاصل ہے اور چین کی جانب سے حملے کی صورت میں وہ اپنا دفاع کر سکتے ہیں۔

Advertisement

اسپیکر نینسی پلوسی کے دورے کی خبر سامنے آنے پر چین کی وزارت خارجہ نے اگلے دن ہی بیان جاری کیا تھا کہ یہ چین کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے لیے نقصان دہ ہوگا اور امریکا کو اس کا نتیجہ بھگتنا پڑے گا۔ اس سے قبل امریکی ٹی وی چینل سی این این کو دیے گئے ایک انٹرویو میں صدر جو بائیڈن نے کہا تھا کہ امریکا تائیوان کے دفاع کے لیے پرعزم ہے۔ صدر بائیڈن کا کہنا تھا کہ تائیوان کے معاملے پر امریکی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔

صدر جو بائیڈن کے اس انٹرویو کے ردعمل میں چین نے خبردار کیا تھا کہ امریکا کو اس معاملے پر احتیاط سے کام لینا چاہیے۔ خیال رہے کہ تائیوان اور چین کے درمیان فوجی کشیدگی 40 برسوں کی بدترین سطح پر پہنچ چکی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
امریکا، کارگو طیارہ عمارتوں پر گر کر تباہ، عملے کے تین افراد سمیت 9 ہلاک
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
فن لینڈ کی وزیر خارجہ کے سلطنت عثمانیہ کے بارے میں طنزیہ ریمارکس
بھارت میں مسافر اور کارگو ٹرین میں خوفناک تصادم، 11 افراد ہلاک متعدد زخمی
بھارتی فوج میں خواتین افسران جنسی ہراسانی اور ادارہ جاتی ناکامیوں کا شکار، سنگین واقعات کا انکشاف
صدرِ مملکت کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، کشمیر و فلسطین پر منصفانہ حل کی ضرورت پر زور
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر