Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایس ای سی پی کے ساتھ رجسٹرڈ کمپنیوں کی تعداد ایک لاکھ 70 ہزار سے تجاوز کرگئی

Now Reading:

ایس ای سی پی کے ساتھ رجسٹرڈ کمپنیوں کی تعداد ایک لاکھ 70 ہزار سے تجاوز کرگئی

ایس ای سی پی کے  ساتھ رجسٹرڈ کمپنیوں کی کل تعداد ایک لاکھ 70 ہزار سے تجاوز کرگئی۔

تفصیلات کے مطابق سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن (ایس ای سی پی) نے  سال 2021-22 میں  26 ہزار 502 نئی  کمپنیاں رجسٹرڈ کیں جس کے بعد رجسٹرڈ کمپنیوں کی کل تعداد  ایک لاکھ 72 ہزار 206 ہوگئی۔

اس سال سب سے زیادہ کمپنیاں رئیل اسٹیٹ کے شعبے میں رجسٹرڈ ہوئیں  جن کی تعداد 4 ہزار 791 ہے۔  انفارمیشن ٹیکنالوجی کےشعبے میں3 ہزار 760 اور تجارت کےشعبے میں 3 ہزار  534  کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں۔

نئی رجسٹرڈ ہونے والی کمپنیوں میں 64 فیصد کمپنیاں پرائیویٹ لمیٹڈ، 33 فیصد سنگل ممبر کمپنیاں جبکہ تین فیصد کمپنیاں ایل ایل پی، غیر ملکی اور غیر منافع بخش ہیں ۔

99  فیصد کمپنیاں آن لائن رجسٹرڈ ہوئیں جن میں سے ایک ہزار 640 کمپنیاں بیرون ملک سے رجسٹرڈ ہوئیں۔

Advertisement

نئی رجسٹرڈ ہونے والی کمپنیوں کا کل ادا شدہ سرمایہ 42.4 ارب روپے ہے۔672  کمپنیوں میں بیرون ممالک سے سرمایہ کاری کی گئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تیل و گیس کی تلاش ، 80 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
سرکاری ملازمین کیلئے خوشخبری؛ ہاؤس رینٹل سیلنگ میں بڑا اضافہ
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس 1,732 پوائنٹس گر گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر