جی ہاں، موبائل بنانے والی مشہور کمپنی ہواوے نے ہواوے واچ 3پرو2022 ماڈل کی ایک جھلک دکھا ئی ہے اور کہا گیا ہے کہ ای سی جی کی حامل یہ گھڑی 27جولائی کو منظر عام پر آئی گی ۔
چین کی ابھرتی ہوئی کمپنی ہواوے نے اپنی شاندار اسمارٹ واچ 3پرو کا اعلان کیا ہے وہ اسے 27 جولائی کو لانچ کررہے ہیں اور اسی کے ساتھ ہواوے اپنا آپریٹنگ سسٹم ہارمنی او ایس 3 کا نیا ورژن ہارمنی او ایس 3 بھی لانچ کرے گا اور ساتھ میں ایک طرح کا ٹیبلٹ جسے میٹ پیڈ پرو2022 کہا گہا ہے واضح رہے کہ یہ ٹیبلیٹ کمپیوٹر ہوگا اور جس کی جسامت 11 انچ رکھی گئی ہے ۔

ہواوے نے اپنے وائی بو اکاوَنٹ یعنی چائنیز فیس بک وائی بو کے اوپراس واچ کے کچھ ٹیزر ویڈیو اور تفصیلات کو لانچ کیا ہے جس میں بطور خاص ہواوے واچ 3پرو کا ذکر کیاگیا ہے۔ یہاں یہ جاننا ضروری ہے کہ ہواوے نے اسی طرح کی ایک واچ گزشتہ برس بھی متعارف کرائی تھی تاہم اب یہ اسمارٹ واچ بہت زبردست ٹیکنالوجی کے ساتھ لانچ کی جارہی ہے۔
اس اسٹینڈ الون واچ کے اندر ایک بہت اچھا نیویگیشن سسٹم ہے جو بائیکرزاور رنرز کے لئے بہت مفید ثات ہوسکتا ہے اس طرح وہ جی پی ایس کے ذریعے آزادانہ طور یہ جان سکتے کہ وہ کس طرف جارہے ہیں انہوں نے کتنا سفر طے کیا ہے۔
اس طرح یہ واچ بائیکرز اور دوڑنے اور ورزش کرنے والوں کے کام آسکتی ہے تاہم اس اسمارٹ واچ کی سب سے خاص بات جس کا بہت ذکر کیا جارہا تھا وہ یہ ہے کہ اس اسمارٹ واچ میں الیکٹروکاڈیوگرام یعنی دل کی کیفیت بتانے والی ای سی جی کی سہولت بھی ہوگی جی ہاں ،اوراس کے علاوہ دل کی دھڑکن یعنی کہ ہارٹ بیٹ ،نبض یعنی پلس اور فشار خون یعنی بلد پریشر نوٹ کرنے کے بھی سینسربھی موجود ہوں گے۔
اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا ہواوے نے ان کیفیات کو معلوم کرنے کے لئے جو عالمی اسٹینڈرڈ ماڈلز ہیں اور ان سینسر کے ساتھ دنیا بھر کے اندرجس طرح کے ریگولیشنز ہیں اور سرٹیفکیٹس کی ضرورت ہوتی ہے وہ پورے کئے ہیں یا نہیں، ہواوے اس کا ذکر یقیناً 27جولائی کو کرے گا ۔
اس واچ کا ڈیزائین بہت خوبصورت ہے اور بیک سرامیک کا ہے جبکہ ٹٹانیم سے اس کا فریم بنایا گیا ہے ، پانچ ایٹموسفیئریعنی 5 اے ٹی ایم تک واٹر ریزسٹنس ہے یعنی پانی میں جاکر بھی گیلی نہیں ہوگی ۔ ان سب خواص کے باوجود اس کا ایک بہت خوبصورت پہلو یہ ہے اس کا وزن صرف اور صرف 63 گرام ہے تاہم اس کے اندر جو اسکرین وہ 466×466 پکسلز ہیں جبکہ امولیڈ ڈسپلے ہے جو 1;46;43 انچ کا گولائی کے اندر ہے ۔ جہاں تک ریم کا سوال وہ 2جی بی ہے جبکہ 16 جی بی انٹرنل اسٹوریج رکھی گئی ہے۔
یہ ہارمنی 2 آپریٹنگ سسٹم پر بنائی گئی ہے یاد رہے کہ گوگل کروم نے ہواوے کی مصنوعات کے لئے اپنا آپریٹنگ سسٹم دینے سے انکار کر دیا تھا اس کے بعد ہواوے نے اپنا آپریٹنگ سسٹم او ایس خود بنایا ہے جسے ہارمنی او ایس کا نام دیا گیا ہے اور اس کا نیا ورژن آپ ہواوے کی اسمارٹ واچ، اس کے فون اور اس کے ٹیبلیٹ میں بھی دیکھ سکیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
