
موٹرولا کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ اس کا نیا فلیگ شپ اسمارٹ فون جس کا نام موٹوX3 پروہے اسے 125 واٹ کے تیز ترین چارجر کے ساتھ 3 اگست کو متعارف کرایا جائے گا۔
ان ہی صفات پرگزشتہ دنوں موٹرولا ریزر فولڈ ہونے والے یعنی کہ تہہ ہونے والے ایک فون کا ذکر کیا گیا تھا اور اب 3 اگست کو موٹرولا اپنا ایک بہت اچھا فون لے کر آرہا ہے جس کا نام موٹو X30 پرو رکھا گیا ہے اور کہا یہ جارہا ہے کہ یہ اپنے برانڈ کا سب سے تیز رفتار اور طاقت ور فون بھی ہوگا اس کی وجہ یہ بتائی جارہی ہےاس میں بہت ہی طاقت ورچپ سیٹ استعمال کیا گیا ہے یعنی اسنیپ ڈریگن 8 پلس جنریشن ون کا مائیکروپروسیسرہے جو کہ بہت ایڈاونس ہے۔ جہاں تک بات ہے اس کے کیمرے کی تو وہ بھی بہت زیادہ طاقت ور یعنی کہ وہ نہ 40، نہ 60، نہ 100 بلکہ 200 میگا پکسل کا مرکزی کیمرا ہے۔
موٹرولا کا کہنا ہے کہ یہ کمپنی اب لینوونے لے لی ہے اوراب موٹرولا لینوو کی ایک ذیلی کمپنی ہے لینوو نے گزشتہ برس موٹرولا ایج x30 فون کا ذکرکیا تھا جس میں اسنیپ ڈریگن 8 جنریشن ون کی چپ استعمال کی گئی تھی اوریہ فون 68 واٹ کے تیز ترین چارجر کے ساتھ تھا۔
اب جو نیا فون موٹو x30 پرو ہے اس کے اندر 5000 ایم اے ایچ کی بیٹری دی جارہی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ 150 واٹ کا بہت تیز رفتار چارجر ہے جس کے بارے میں لوگوں کا کہنا ہے کہ شاید یہ اپنی چارجنگ کی وجہ سے بہت بڑی مارکیٹ کو اپنے حق میں کر لے گا۔
یاد رہے کہ فونز کے اندر کچھ فیچر صارفین اورماہرین کی توجہ کا مرکز ہوتے ہیں ان میں ایک تو کیمرا اچھا ہو دوسرا اس کا پروسیسر طاقت ور ہواور تیسرا اس میں چارجنگ تیزہو۔
یہی وجہ ہے کہ اس فون کی تیاری میں لینوو کمپنی نے اس جانب خاص توجہ دی ہے۔ کچھ رپورٹس کے مطابق اس فون کی اسکرین یعنی 6.73 انچ کی پی اولیڈ ڈسپلے ہے اور اس کے ساتھ فل ایچ ڈی ریزولوشن ہے جبکہ اس کا رفریش ریٹ بھی بہت اچھا یعنی 144 ہرٹزپر سیکنڈ ہے۔ جہاں تک بات ریم کی ہے تو وہ 12 جی بی کی ہے جبکہ 256 جی بی کی گنجائش دی گئی ہے اور یہ یو ایف ایس 3.1 اسٹوریج ہے جس کے لئے ایک نئے پروٹوکول کا اضافہ بھی کیا گیا ہے ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News