ملزم کی خواہش پر ٹرائل نہیں ہوتا
وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نےکہا ہے کہ رانا ثناء اللہ مذہب کو سیاست کےلئے استعمال کررہے ہیں،مذہب کا سیاست میں استعمال ملک کے لئے اچھا نہیں،ملزم کی خواہش پر ٹرائل نہیں ہوتا۔
انہوں نے کہا کہ رانا ثناء اللہ صاحب آپ گناہگار ہیں یا بے گناہ فیصلہ عدالت کریگی،
رانا ثناء اللہ عوام کو گمراہ کررہے ہیں، وہ عدالتی نظام کو داغدار نہ کریں۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ رانا ثناء اللہ اپنا غصہ اپنی قیادت پر نکالیں انکاغصہ حکومت پر درست نہیں،حکومت اداروں کو مضبوط بنا رہی ہے۔
ان کا کہناتھا کہ نظام کو بہتر بنانے کےلئے حکومت جدوجہد کررہی ہے، ہم دو نہیں ایک پاکستان کےلئے کوشاں ہیں،سسٹم کی کمزوری سے رانا ثناء اللہ جیسے طاقتور فائدہ اٹھاتے ہیں۔طاقتور اور کمزور کو قانون کے طابع لانا ہے۔
معاون خصوصی اطلاعات نے کہاکہ احتساب کے بغیر معاشرہ جنگل کا قانون بن جاتا ہے،احتساب کا عمل سب کیلئے یکساں ہونا چاہیےاور احتساب ہوتا نظر بھی آناچاہیے۔
ان کا کہناتھاکہ حکومت نواز شریف کی درخواست پر قانون کے مطابق فیصلہ کرے گی،نواز شریف کے پلیٹ لیٹس لندن کی فضاؤں میں بہتر ہو گئے ہیں،امید ہے لیگی ترجمان جلد نواز شریف کی صحت سے متعلق آگاہ کریں گے۔
معاون خصوصی کاکہناتھاحق داروں کا حق لوٹنے والوں کا حساب ضرور ہو گا،اوورسیز پاکستانیوں کی شکایات کے ازالے کیلئے ہر ممکن اقدام کیے جا رہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
