سپریم کورٹ کی جانب سے گزشتہ روزجاری ہونے والے فیصلے نے حکومتی اتحاد کوبوکھلاہٹ کا شکارکردیا ہے اور حکومتی جماعتوں نے ایک ہی دن میں تین اجلاس طلب کرلیے ہیں۔
وزیراعظم شہبازشریف نے آج وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کیا ہے۔ اجلاس دن 2 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد کیا جائے گا-
وزیراعظم کی جانب سے پہلی مرتبہ کابینہ اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں :ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ غیر آئینی قرار، حمزہ کابینہ فارغ، پرویز الہیٰ نئے وزیراعلیٰ پنجاب
ذرایع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں اسپیکررولنگ کیس پرسپریم کورٹ کے احکامات سمیت اہم سیاسی فیصلے متوقع ہیں۔
جب کہ سپریم کورٹ کی جانب سے سابق وزیراعلی پنجاب حمزہ شہبازاوران کی کابینہ کوتحلیل کرنے کے فیصلے پرپی ڈی ایم نے بھی آج اجلاس طلب کیا ہے۔
مولانا ٖفضل الرحمان کی زیرصدارت مسلم ہاؤس چک شہزاد میں ہونے والے اس اجلاس میں ملک کی سیاسی صورت حال اورعدالتی فیصلے پرمشاورت کی جائے گی۔
اجلاس میں پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ میں شامل تمام جماعتوں کے سربراہان شرکت کریں گے۔
دوسری جانب سپریم کورٹ کے فیصلے پرمشاورت کے لیے پاکستان پیپلزپارٹی نے بھی آج ایک اہم اجلاس منعقد کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری کی زیرصدارت ہونے والے اس اجلاس میں سپریم کورٹ فیصلے کے بعد کی صورت حال پرتبادلہ خیال ہوگا۔
ذرایع کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ ہاؤس میں ہونے والے اس اجلاس میں پاکستان پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت آئندہ کی صورت حال پر مشاورت کرے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
