ایڈووکیٹ جنرل پنجاب شہزاد شوکت اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق شہزاد شوکت نے استعفیٰ گورنر پنجاب کو بھجوا دیا ہے جس کے بعد شہزاد شوکت نے ایڈوکیٹ جنرل آفس میں الوداعی ملاقات کے دوران لاء افسران اور ایڈووکیٹ جنرل آفس عملے سے ملاقات کی۔
اس موقع پر لاء افسران اور عملے نے شہزاد شوکت کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
خیال رہے کہ شہزاد شوکت کو یکم جون کو ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کے عہدے پر تعینات کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
