Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی، بارشوں کا سلسلہ 29 جولائی تک جاری رہنے کا امکان

Now Reading:

کراچی، بارشوں کا سلسلہ 29 جولائی تک جاری رہنے کا امکان
محکمہ موسمیات

کراچی میں مون سون بارشوں کا سلسلہ 29 جولائی تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ مون سون کہ شدید بارشوں کا باعث بننے والا کم دباؤ مغرب میں عمان کی طرف بڑھ گیا ہے جبکہ دوسرا مغربی راجستھان پر بننے والا کم دباؤ شمال مغربی راجستھان اور  شمال مشرقی سندھ پر موجود ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 2 سے 3 روز کے دوران نواب شاہ خیرپور  سکھر لاڑکانہ  اور دیگر اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے جبکہ کراچی سمیت بدین ٹھٹہ سجاول حیدرآباد اور دیگر علاقوں میں ہلکی  سے درمیانی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ کراچی میں 29 جولائی تک مطلع جزوی ابر آلود اور ہلکی بارش اوربوندا باندی کا امکان رہے گا جبکہ خضدار لسبیلہ حب اور کیرتھر رینج میں مسلسل شدید بارشوں  حب ڈیم پر دباؤ ڈال سکتی ہیں اور دادو اور جامشورو میں سیلابی ریلے کی آمد سیلابی صورتحال پیدا کرسکتی ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کی جانب سے رواں ہفتے ملک بھر میں شدید بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے جبکہاسلام آباد سمیت پنجاب، خیبر پختونخوا، بلوچستان میں مزید بارش کا امکان ہے۔

Advertisement

بعض علاقوں میں موسلادھار بارش۔راولپنڈی، فیصل آباد، گوجرانوالہ، لاہور، نوشہرہ، مردان میں اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے۔

واضح رہے کہ مون سون کے آغاز 20 جون تا سے 26 جولائی تک سندھ میں بارشوں کے سبب مختلف حادثات میں  90 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں جس میں 39 مرد ، 45 بچے اور 5 خواتین جابحق ہوئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
صحیح سمت کیلیے مساوی تعاون ناگزیر ہے، شہباز شریف کا ریاض میں کانفرنس سے خطاب
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاک سعودی اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک پر اتفاق
وزیراعظم آزاد کشمیر کو مستعفی ہونے کا پیغام، پیپلز پارٹی نے آج کی مہلت دے دی
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر