پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور اداکارہ نازش جہانگیر نے اداکار و میزبان محسن عباس کے تنازع پر کھل کر بات کرلی۔
اداکارہ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس میں وہ اپنی نجی زندگی سے متعلق گفتگو کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔

میزبان نے سوال کیا کہ آپ کو محسن عباس کے تنازعہ میں بہت گھسیٹا گیا تھا اس بارے میں کیا کہنا چاہیں گی۔
جواب میں انہوں نے کہا کہ جو گزر گیا میں اس کے بارے میں بات نہیں کرنا چاہتی۔
اس اسکینڈل نے جو اب ختم ہو چکا ہے، جہانگیر کے کیریئر اور دماغی صحت پر ایک نشان چھوڑا ہے۔
واضح رہے کہ محسن عباس حیدر نے زبردست تنازعہ، گھریلو تشدد کے الزامات اور نازش جہانگیر کے ساتھ دھوکہ دہی کے بعد اپنی اہلیہ فاطمہ سہیل کو طلاق دے دی تھی۔

تاہم نازش خاموش رہی تھیں اور کوئی تبصرہ نہیں کیا تھا۔
جہانگیر نے بعد میں کہا تھا کہ اس کا محسن یا فاطمہ سے کوئی تعلق نہیں تھا۔
Advertisement
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
طلاق کے بعد ساتھی اداکار محسن اور نازش نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایک دوسرے کو ان فالو کر دیا تھا۔
اداکارہ نازش جہانگیر نے اپنے کیرئیر کا آغاز 2017 میں کیا اور اس تنازع نے آنے والی اداکارہ کے لیے بہت سی رکاوٹیں کھڑی کیں لیکن اداکارہ نے خوبصورتی اور ٹیلنٹ سے شوبز انڈسٹری میں اپنا نام بنایا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
