Advertisement
Advertisement
Advertisement

نور بخاری کی ہمایوں سعید کی عمر کے حوالے سے طنزیہ پوسٹ وائرل

Now Reading:

نور بخاری کی ہمایوں سعید کی عمر کے حوالے سے طنزیہ پوسٹ وائرل

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ ، ماڈل اور میزبان نور بخاری کی ہمایوں سعید کی عمر کے حوالے سے طنزیہ پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

حال ہی میں نور بخاری نے ایک پوسٹ شئیر کی ہے جس میں وہ فلم لندن نہیں جاؤںگا دیکھ رہی تھیں۔

انہوں نے ہدایت کاری کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ندیم بیگ نے بہت اچھی شوٹنگ کی ہے، سینماٹوگرافی بہترین ہے، لیکن افسوس محبت کی کہانی؟

Advertisement

نور بخاری نے پوسٹ میں کمزور کہانی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمایوں سعید کو زمانے کے ساتھ نہیں چلنا کیونکہ اس دور میں محبت نہیں ہوتی، کہانی بہت کمزور ہے، اب بالغ کردار ادا کریں، بس ہضم کرنا مشکل ہے۔

سابقہ اداکارہ کی پوسٹ دیکھنے کے بعد بہت سارے مداحوں نے ان کی تعریف کی اور ان کا ساتھ دیا اور کہا کہ انہوں نے دل کی بات کہی ہے کیونکہ انہیں نوجوان کرشماتی اداکاروں کو دیکھنے کی ضرورت ہے لیکن شاید ہی کوئی نوجوان ایسا ہو جس میں ہمایوں سعید جیسی کرشماتی شخصیت ہو۔

واضح رہے کہ اداکار ہمایوں سعید کی فلم لندن نہیں جاؤں گا اس وقت سینما گھروں میں کامیابی سے چل رہی ہے۔

اس فلم نے 40 کروڑ روپے کما لیے ہیں، لندن نہیں جاؤں گا کو 2022 کی عید الاضحی پر ریلیز کیا گیا تھا جبکہ فلم کے پروڈیوسر اور اداکار ہمایوں سعید اپنی فلم کی زبردست کامیابی پر خوش ہیں ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عائشہ عمر نے شوبز کے کڑوے سچ سب کے سامنے رکھ دیے
کنزہ ہاشمی مردوں میں کن خصوصیات کو سب سے زیادہ پسند کرتی ہیں؟
شادی بلیک میل کرکے کرائی گئی، فیروز خان کے دوسری بیوی پر سنگین الزامات
ڈکی بھائی کے جوا ایپ پروموشن کیس میں اہم پیشرفت
کیا ثنا جاوید اور شعیب ملک کا رشتہ ختم ہونے والا ہے؟ علیحدگی کی افواہیں زیرگردش
معروف کامیڈین عمر شریف کو مداحوں سے بچھڑے 4 سال بیت گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر