Advertisement
Advertisement
Advertisement

کینیڈا میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک، حملہ آور پولیس کی فائرنگ سے مارا گیا

Now Reading:

کینیڈا میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک، حملہ آور پولیس کی فائرنگ سے مارا گیا

کینیڈا کے شہر وینکوور میں ایک حملہ آور نے فائرنگ کر کے دو افراد کو ہلاک کر دیا۔ فائرنگ سے زخمی ہونے والے دیگر دو افراد میں شامل ایک خاتون کی حالت نازک بتائی جاتی ہے جبکہ حملہ آور پولیس کی جوابی کارروائی میں مارا گیا۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ پیر کے روز وینکوور شہر کے نواحی علاقے لینگ لے میں صبح کے وقت پیش آیا۔ ابتدائی طور پر ملنے والی اطلاعات میں بتایا گیا تھا کہ حملہ آور نے ایک کیسینو، بے گھر افراد کے رہائشی کمپلیکس اور ایک بس اسٹاپ کو نشانہ بنایا جبکہ وہ رات 3 بجے سے صبح پونے 6 بجے کے دوران فائرنگ کرتا رہا تھا۔ اطلاع ملنے پر مقامی پولیس نے لوگوں کو ایس ایم ایس کے ذریعے خبردار کیا اور انہیں چوکنا رہنے کی تاکید کی۔

مقامی پولیس چیف کے مطابق پیٹرولنگ پولیس کو ہائی وے بائی پاس پر ایک زخمی شخص ملا جس کی مدد سے پولیس نے حملہ آور کا پیچھا کیا اور اسے موقع پر ہی گولی مار دی۔ حملہ آور کی فائرنگ سے چار افراد زخمی ہوئے تھے جبکہ حملہ آور ایک ہی شخص تھا جس کی شناخت 28 سالہ جارڈن ڈینیئل گوگن کے نام سے ہوئی ہے اور وہ برٹش کولمبیا صوبے کے علاقے سرے کا رہائشی ہے۔ قاتل کا نشانہ بننے والے دو افراد کی موت ہو چکی ہے۔

Advertisement

پولیس چیف نے اس بات کی تصدیق کی کہ حملہ آور نے ایک سے زائد مقامات پر لوگوں کو نشانہ بنایا۔ اگرچہ امریکا کے مقابلے میں کینیڈا میں فائرنگ کے ایسے واقعات زیادہ عام نہیں ہیں تاہم 2020ء میں ایک شخص نے پولیس کی وردی پہن کر 22 لوگوں کو گھروں میں گھس کر قتل کر دیا تھا اور گھروں کو آگ لگا دی تھی۔

کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو اس طرح کے فائرنگ کے واقعات میں اضافے کی وجہ سے تجویز دے چکے ہیں کہ ملک میں عوام کو اسلحے کی رسائی اور ہتھیاروں کی کھلے عام فروخت کو روکنے کے لیے قانون سازی کی جانی چاہیے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اینٹی ٹیرف اشتہار تنازع: کینیڈین وزیراعظم نے صدر ٹرمپ سے معافی مانگ لی
امریکا: نیویارک سٹی میں ریکارڈ بارش سیلابی صورتحال، دو افراد ہلاک
وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کے داخلے پر نئی پابندیاں عائد
بھارت پینترے بازی سے باز نہ آیا ، افغانستان کو دریا پر ڈیم کی تعمیر کا نیا جھانسہ
جنسی اسکینڈل پر کارروائی ، برطانوی شہرادہ اینڈریو شاہی لقب سے محروم ، محل چھوڑنے کا حکم
فلسطینی قیدیوں سے غیر انسانی سلوک ، انتہا پسند اسرائیلی وزیر نے ویڈیو پوسٹ کردی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر