Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایلس ویلز 4 روزہ دورہ پر پاکستان آئیں گی

Now Reading:

ایلس ویلز 4 روزہ دورہ پر پاکستان آئیں گی
ایلس ویلز 4 روزہ دورہ

امریکہ کی معاون نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز 19 جنوری کو 4 روزہ دورہ پر پاکستان پہنچیں گی۔

ذرائع کے مطابق امریکی پرنسپل ڈپٹی اسسٹنٹ سیکریٹری ایلس ویلز 4 روزہ دورہ پر 19 جنوری کو نئی دلی سے اسلام آباد پہنچیں گی۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکہ کی معاون نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز اپنے دورے میں وزیر خارجہ,  وزیر اعظم, اور مسلح افواج کے سربراہ سمیت دیگر سیاسی حکام سے ملاقاتیں کریں گی۔

دفتر خارجہ اور امریکی سفارت خانے کے حکام نور خان ائیربیس پر ایلس ویلز اور ان کے وفد کا استقبال کریں گے۔

ہالینڈکی ملکہ 3روزہ دورہ پرپاکستان آئیں گی

Advertisement

ایلس ویلز 19 جنوری سے 22 جنوری تک پاکستان میں چار روز قیام کریں گی, جس کے دوران وہ سینئر حکومتی حکام اور سول سوسائٹی کے نمائندگان سے ملاقاتیں کریں گی۔

ذرائع کے مطابق ایلس ویلز پاکستان پہنچنے پر دفتر خارجہ میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کریں گی، ان کی وزیراعظم عمران خان اور مسلح افواج کے سربراہ قمر جاوید باجوہ سے بھی ملاقاتیں متوقع ہیں۔

ان ملاقاتوں میں باہمی اور علاقائی تحفظات, پاک امریکہ تعلقات میں بہتری, پاک امریکہ باہمی ورکنگ گروپس کی کارکردگی، افغانستان میں قیام امن و مفاہمتی عمل پر بات چیت کی جائے گی۔

امریکی پرنسپل ڈپٹی اسسٹنٹ سیکریٹری حالیہ ایران امریکہ کشیدگی کے حوالے سے بھی پاکستانی حکام سے بات چیت کریں گی۔

ایلس ویلز کی جانب سے امریکہ کی پاکستان کو فوجی امداد و فوجی تعلیم و تربیت  کے معاملات بھی زیر غور آنے کا امکان ہے, امریکہ کی پرنسپل ڈپٹی اسسٹنٹ سیکریٹری ایلس ویلز پاکستان آمد سے قبل سری لنکا اور بھارت کا دورہ بھی کریں گی۔

ایلس ویلز 13 جنوری سے جنوبی ایشیاء کے دورے پر نکلیں گی اور سب سے پہلے کولمبو کا دورہ کریں گی، سری لنکا کے بعد ایلس ویلز بھارت کا 4 روزہ دورہ کریں گی۔ میڈیا نیوز کے مطابق ایلس ویلز 19 جنوری کو پاکستان پہنچیں گی

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


1 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ظہران ممدانی نے خواتین پر مشتمل عبوری ٹیم کا اعلان کردیا
نو منتخب میئر نیویارک زہران ممدانی نے اردو میں گفتگو کی ویڈیو شیئر کر دی
زہران ممدانی کی جیت؛ اسرائیل نے تمام یہودیوں کو نیویارک سے واپس بلالیا
امریکا، کارگو طیارہ عمارتوں پر گر کر تباہ، عملے کے تین افراد سمیت 9 ہلاک
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
فن لینڈ کی وزیر خارجہ کے سلطنت عثمانیہ کے بارے میں طنزیہ ریمارکس
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر