
بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھت آج کل اہنی نئی فلم ڈارلنگز کی پروموشن میں مصروف ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بالی ووڈ کی صف اول کی اداکارہ عالیہ بھٹ کی فلم ڈارلنگز 5 اگست کو نیٹ فلکس پرریلیز کی جائے گی اور یہ شادی کے بعد ریلیز ہونے والی اداکارہ کی پہلی فلم ہوگی۔
انسٹاگرام پراداکارہ عالیہ کی سفیف لباس میں کچھ تصاویر وائرل ہو رہی ہیں جسے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔
اس فلم کی تشہیری مہم کے دوران ہونے والے انٹرویو میں عالیہ بھٹ نے بتایاکہ انہوں نے اس فلم میں اداکاری کے ساتھ پروڈیوس کرنے کا فیصلہ کیسے کیا۔
عالیہ بھٹ نے کہا کہ فلم ڈارلنگز میرے دل کے بہت قریب ہے اوریہ فلم میرے لئے ہمیشہ ہی اسپیشل رہے گی۔
عالیہ بھٹ نے کہا کہ میں نے جب فلم کی کہانی سنی تو مجھے اس کی کہانی بہت منفرد لگی اور اپنا کردار بھی روٹین سے ہٹ کر لگا تو میں نے اسی وقت فیصلہ کر لیا کہ نہ صرف اس میں اداکاری کروں گی بلکہ پروڈیوس بھی کروں گی۔
اداکارہ نے بتایاکہ مجھے لگا کہ یہ بہترین ٹائم ہے کہ میں فلم پروڈیوس کروں ۔
فلم ڈارلنگ کی کہانی ماں بیٹی اور شوہر کے گرد گھومتی ہے، دیکھنے والوں کو اس کی کہانی کا آئیڈیا بہت پسند آئیگا، اس میں بیوی اپنے شوہر کو اپنے ساتھ ہوئے برسوں کی بدسلوکی کا بدلہ لینے کے لیے اغوا کر لیتی ہے۔ اس کی ماں اس کام میں لڑکی کی مدد کرتی ہے۔
فلم کا ٹیزر حال ہی میں جاری کیا گیا، ایک منٹ 39 سیکنڈز کے اس ٹیزر کا آغاز پس منظرمیں عالیہ بھٹ کے جاندارمکالموں سے ہوا، علامتی جملے ظاہرکررہے ہیں کہ شائقین کو کچھ بہت اچھا دیکھنے کو ملنے والا ہے۔
ڈارلنگزکی مرکزی کاسٹ میں عالیہ بھٹ، شفالی شاہ، وجے ورما اور روشن میتھیو شامل ہیں۔
ڈارلنگز ٹیزر دیکھیں:
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News