
بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ نے برہنہ فوٹوشوٹ کے لیے بھاری رقم لی ہے۔
حال ہی میں اداکار کی جانب سے کروائے گئے برہنہ فوٹو شوٹ کے بعد 26 جولائی کو بھارتی ریاست مہاراشٹر کے شہر ممبئی کی ایک نان گورنمنٹ آرگنائزیشن (این جی او) نے پولیس کو مقدمہ دائر کرنے کی درخواست جمع کروائی تھی۔
بھارتی اخبار کے مطابق این جی او کی درخواست پر ممبئی پولیس نے اسی روز ہی اداکار کے خلاف تعزیرات ہند اور انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ دائر کیا۔
پولیس نے جاری بیان میں رنویر سنگھ کے خلاف تین مختلف دفعات کے تحت مقدمہ دائر کیا ۔
Advertisement
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
پولیس نے بتایا کہ تفتیش سے معلوم ہوا ہے رنویر سنگھ نے بھاری رقم کے عوض کم عمر بچوں اور سماج پر پڑنے والے منفی اثرات کے لیے فوٹوشوٹ کروایا ہے۔
پولیس کے مطابق اداکار کے اس عمل سے خواتین کی تضحیک ہوئی، ان کے جذبات مجروح ہوئے اور ان کی شرمساری کو ٹھیس بھی پہنچی۔
پولیس نے تصدیق کی ہے کہ اداکار رنویر سنگھ کے خلاف انڈین پینل کوڈ (آئی پی سی) کی دفعہ 292 اور 509 کے علاوہ انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ (آئی ٹی) کے سیکشن 67 اے کے تحت مقدمہ دائر کیا گیا ہے۔
مذکورہ دفعات اور فحش مواد کی اشاعت، اس کی ترسیل، نو عمر افراد میں فحش مواد کی فروخت اور خواتین کی تضحیک کرنے سے متعلق ہیں۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
اداکار رنویر سنگھ کے خلاف مقدمہ دائر کردیا گیا ہے، تاہم گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔
دوسری جانب بھارت بھر میں لوگوں کی جانب سے اداکار کے خلاف مظاہرے بھی جاری ہیں۔
واضح رہے کہ اداکار رنویر سنگھ نے گزشتہ ہفتے امریکی میگزین پیپر کے لیے برہنہ فوٹوشوٹ کروایا تھا، جس پر لوگوں نے سخت رد عمل کا اظہار کیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News