
دریا چناب
این ڈی ایم نے خطرے کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو ہدایات دے دی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق فیڈرل فلڈ کمیشن کی پیش گوئی کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران دریائے چناب میں مرالہ، خانکی اور قادر آباد کے مقام پر پانی کا بہاؤ بڑھنے کے باعث درمیانے سے اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے۔
اس خدشے کے پیش نظر این ڈی ایم اے نے وفاقی اداروں، حکومت پنجاب اور پی ڈی ایم اے پنجاب کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔
این ڈی ایم اے نے متعلقہ اداروں کو ضروری اقدامات اٹھانے اور اگر ضرورت پڑے تو وفاقی حکومت سے تعاون کی درخواست بروقت کرنے کو کہا ہے۔
متعلقہ محکموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سیلابی خطرے سے دوچار علاقوں اور کمیونٹیز کی نشاندہی کرتے ہوئے ممکنہ خطرات کے تدارک کے حوالے سے بروقت حفاظتی اقدامات اٹھائیں۔
این ڈی ایم اے نے انتظامیہ کو مزید ہدایت کی ہے کہ وہ دریائے چناب کے کناروں اور اس سے ملحقہ نالوں کے ارد گرد رہنے والے لوگوں کو پانی کے بہاؤ میں متوقع اضافے کے حوالے سے آگاہ رکھیں۔
علاوہ ازیں نشیبی/سیلاب زدہ علاقوں میں رہائش پذیر آبادی کے بروقت انخلاء اور کسانوں/ مویشی پالنے والوں کو مویشیوں کی بروقت منتقلی کے لیے پیشگی خبردار کیا جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News