معروف پاکستانی اداکار فہد مصطفٰی نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر ااعظم کو آئی سی سی رینکنگ میں منفرد کامیابی حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔
فہد مصطفیٰ نے بابر اعظم کو بین الاقوامی کرکٹ کے تمام فارمیٹس میں آئی سی سی رینکنگ میں ٹاپ تھری میں واحد بلے باز بننے کے لیے ان کے شاندار کارنامے کی تعریف کی۔
اسٹار بلے باز، جو کھیل کے تینوں فارمیٹس میں نمبر 1 بلے باز کا خطاب پانے کے قریب ہیں ، ٹیسٹ رینکنگ میں نمبر 3 پر ہیں۔
پاکستانی کپتان نے 1000 ٹیسٹ رنز کا سنگ میل عبور کرنے والے پاکستان کے ساتویں کپتان بننے کا بھی اعزاز حاصل کیا۔
سماجی رابطے کی ویبسائٹ ٹویٹر پر فہد مصطفیٰ نے ایک پوسٹ شیئر کی جس میں کرکٹ کے تینوں فارمیٹس میں بابر اعظم کی رینکنگ دکھائی گئی اور ان کی کارکردگی کو سراہا۔
Kiya baat hai @babarazam258 ❤️ pic.twitter.com/sIAZLZdaZf
— Fahad Mustafa (@fahadmustafa26) July 27, 2022
واضح رہے کہ بابر اعظم نے پہلے بتایا تھا کہ کھیل کے تینوں فارمیٹس میں نمبر 1 رینکنگ بلے باز بننا ان کا دیرینہ خواب ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
