Advertisement
Advertisement
Advertisement

معروف پاکستانی اداکارہ و اینکر ثنا بُچہ نے شاہد آفریدی سے شادی کرلی؟ اینکر کا ردعمل سامنے آگیا

Now Reading:

معروف پاکستانی اداکارہ و اینکر ثنا بُچہ نے شاہد آفریدی سے شادی کرلی؟ اینکر کا ردعمل سامنے آگیا

پاکستانی میڈیا کی سابق ٹی وی میزبان اور اداکارہ ثنا بُچہ نے کرکٹر شاہد آفریدی کے ساتھ 5 سال پرانی تصویر دوبارہ وائرل ہونے پر ان کے ساتھ شادی کی تردید کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹی وی میزبان ثنا بُچہ نے شاہد خان آفریدی کے ساتھ شادی کی افواہوں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ انہیں کرکٹر کے ساتھ تصویر نہیں کھنچوانی چاہیئے تھی۔

یاد رہے کہ ثنا بُچہ اور شاہد آفریدی کی تصویر ابتدائی طور پر 5 سال قبل جون 2017 میں وائرل ہوئی تھی، جس پر لوگوں نے اداکارہ سمیت ان کے ساتھ تصویر میں موجود دیگر خواتین پر بھی تنقید کی تھی۔

قومی ٹیم کے سابق کھلاڑی شاہد خان آفریدی اور ثنا بُچہ کی یہ تصویر گزشتہ پانچ سال میں متعدد بار سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہیں اور ہر بار تصویر کے ساتھ نئے نئے دعوے کیے جاتے رہے ہیں۔

ابتدائی طور پر شاہد آفریدی اور ثنا بُچہ کی تصویر 2017 میں وائرل ہوئی تھی، جبکہ چند روز قبل بھی یہی تصویر دوبارہ سوشل میڈیا پر نظر آئی اور ساتھ ہی یہ افواہ بھی پھیلائی گئی کہ دونوں نے شادی کر لی ہے۔

Advertisement

اس افواہ پر متعدد یو ٹیوب چینلز اور سوشل میڈیا پیجز نے دعوے کئے مگر ٹی وی کی میزبانی سے کنارہ کش ہونے والی میزبان نے اس پر بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اس بات پر افسوس ہے کہ 5 سال قبل لالا کے ساتھ تصویر بنوائی۔

سابق میزبان ثنا بُچہ نے ایک ویب سائٹ کو انٹرویو میں اس تصویر کے معاملے پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ تصویر رمضان شریف میں ایک سحری کی دعوت کے دوران اپنی دوستوں کے ہمراہ کرکٹر کے ساتھ بنوائی تھی۔

واضح رہے کہ شاہد خان آفریدی نے سوشل میڈیا پر سحری کی دعوت کے بعد ثنا بُچہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں بہن کہہ کر مخاطب کیا تھا۔

ثنا بُچہ کہا کہ کرکٹر کے ساتھ تصویر بنوانا ایک غلطی تھی مگر جو ہو چکا سو چکا، انہوں نے مزید کہا کہ اس موقع پر شاہد آفریدی بھی گھبراہٹ کا شکار تھے۔

ثنا بُچہ نے مذکورہ تصویر کے حوالے سے کہا کہ اس پر بہت باتیں ہو چکی ہیں اور اب دوبارہ اس کو وائرل کر کے ان کی شادی کی افواہیں پھیلانے کی سخت مذمت کرتی ہیں۔

سابق میزبان نے انٹرویو میں بتایا کہ ان کی اپنے شوہر کے ساتھ طلاق ہو چکی ہے اور مجھے اپنے سابق شوہر کا نام اور چہرہ بھی یاد نہیں ہے۔

Advertisement

اداکارہ ثنا بُچہ نے کہا کہ وہ اپنے شوہر کو بھول کر آگے بڑھ چکی ہیں اور اب دوسری شادی کا کوئی امکان نہیں ہے۔

ان کے مطابق ان کے والد انہیں مذاق میں کہتے ہیں کہ ایسا شخص بنا ہی نہیں جو ان کے ساتھ شادی کر سکے۔

سابق ٹی وی میزبان و اداکارہ نے دوران انٹرویو مذاق میں کہا کہ وہ دوسری شادی کے لیے تیار ہیں مگر دوسرا شخص نہیں مل رہا ہے اور اگر کوئی خواہش مند ہے تو وہ مجھ سے رابطہ کرے۔

ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ جو شخص ان سے شادی کرنے کا خواہش مند ہے، وہ ان سے رابطہ کرے۔

ثنا بُچہ نے ازراہ مذاق واضح کیا کہ ان سے شادی کی خواہش رکھنے والا شخص لمبے قد کا ہونا چاہیے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جنوبی افریقا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 55 رنز سے شکست دیدی
پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو بیٹنگ کی دعوت
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج، ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر