Advertisement
Advertisement
Advertisement

اداکار رنویر سنگھ کا برہنہ فوٹو شوٹ کرنیوالے فوٹوگرافر کا بیان سامنے آگیا

Now Reading:

اداکار رنویر سنگھ کا برہنہ فوٹو شوٹ کرنیوالے فوٹوگرافر کا بیان سامنے آگیا

بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ کا برہنہ فوٹو شوٹ کرنے والے فوٹوگرافر کا بیان سامنے آگیا ہے۔

اشیش شاہ نامی فوٹو گرافر نے ای ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ جب میری اور رنویر کی ملاقات ہوئی ،اس وقت ہماری اچھی بات چیت شروع ہوگئی۔

اشیش شاہ نے بتایا کہ فوٹو شوٹ کے دوران رنویر نہ تو گھبرائے اور نہ ہی انہوں نے کوئی شرم محسوس کی۔

فوٹو گرافر نے کہا کہ ہم دونوں ایک دوسرے کی عزت و احترام کرتے ہیں، سچ پوچھیں تو میں کسی مشہور شخصیت کے شوٹ کے لیے رضامند نہیں ہوتا جب تک ہم دونوں ایک دوسرے کے ساتھ آرام دہ محسوس نہ کریں۔

Advertisement

اشیش نے بتایا کہ اکثر معروف اداکاروں کے ساتھ کام کرنے سے ڈر لگتا ہے، ان کے ارد گرد آپ کو ان کی مرضی کے مطابق ہونا پڑتا ہے لیکن رنویر کے ساتھ ایسا نہیں تھا، وہ انتہائی اچھے اخلاق کے مالک ہیں اور شوٹنگ کے دوران ہم نے بہت باتیں کیں، انہوں نے مجھے اپنی فلموں کے بارے میں بتایا۔

اشیش کا کہنا تھا کہ یہ سب بہتر ذوق اور اچھی نیت سے کیا گیا تھا لیکن ہمیشہ  لوگوں کا ایک مخصوص طبقہ رہے گا جو اسے پسند نہیں کرے گا،  کیا ٹوئٹر اور انسٹاگرام کے لوگ یہ ہی نہیں چاہتے؟، کیا ہم سب اسی طرح پیدا نہیں ہوئے؟

واضح رہے کہ رنویر سنگھ نے ایک میگزین کے لیے عریاں فوٹو شوٹ کروایا جس پر تنقید کی جارہی ہے اور معاملہ پولیس کے پاس بھی پہنچ چکا ہے تاہم اداکار کی جانب سے تاحال اس فوٹو شوٹ کے بارے میں بات نہیں کی گئی۔

 

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سامعہ حجاب کا یوٹرن؛ حسن زاہد سے صلح، ملزم کی ضمانت منظور
رجب بٹ اور ساتھیوں کے خلاف زیادتی کیس میں اہم پیشرفت
مشہور چائلڈ اسٹار احمد شاہ کے بھائی عمر شاہ انتقال کر گئے
اداکارہ سارہ عمیر نے شوہر محسن طلعت سے راہیں جدا کرلیں
علی ظفر کا سیلاب متاثرین کیلیے خصوصی فنڈ ریزنگ کنسرٹ کرنے کا اعلان
تم جیتو یا ہارو ! آئمہ بیگ کا قومی کرکٹ ٹیم کے نام پیغام
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر