Advertisement
Advertisement
Advertisement

‘ایوان کے تقدس کا خیال رکھنا اپوزیشن اور حکومت دنوں پر لازم ہے’

Now Reading:

‘ایوان کے تقدس کا خیال رکھنا اپوزیشن اور حکومت دنوں پر لازم ہے’
اسپیکر پنجاب اسمبلی

اسپیکر پنجاب اسمبلی

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سردار سبطین خان نے کہا ہے کہ ایوان کے تقدس کا خیال رکھنا اپوزیشن  اور حکومت دنوں پر  لازم  ہے۔

اپنے جاری کردہ بیان میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سردار سبطین خان نے کہا کہ اسپیکر کون بنتا یے یہ مقدر کی بات ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایوان کو اچھے انداز میں چلا جائے گا ، ایوان کے تقدس کا خیال رکھنا اپوزیشن  اور حکومت دنوں پر ہے۔

واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی  میں اسپیکر کے انتخاب کے لئے اہم اجلاس آج شام 4 بجے منعقد ہوگا۔

 پنجاب اسمبلی کے عہدے کے لئے حکومتی اتحاد کے نامزد امیدوار  سبطین خان نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے ہیں جبکہ اپوزیشن اتحاد کی جانب سے سیف الملوک کھوکھر نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔

Advertisement

سیکرٹری اسمبلی نے جانچ پڑتال کے بعد دونوں امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئیے ہیں تاہم اسپیکر کے انتخاب کے لیے 186 کی سادہ اکثریت درکار ہے۔

حکومتی اتحاد کے پاس 186 نمبر پورے ہیں جبکہ اپوزیشن اتحاد کے پاس 179 اراکین موجود ہیں۔

خیال رہے کہ چوہدری پروزی الٰہی کے وزیراعلیٰ پنجاب بننے کے بعد اسپیکر پنجاب اسمبلی کا عہدہ خالی ہے جس کے لئے حکومتی اتحاد سے سبطین خان کا نام سامنے آیا ہے جبکہ اپوزیشن کی  جانب سے سیف الملوک کھوکھر کا نام دیا گیا ہے۔

دوسری جانب پنجاب اتحاد حکومت کی جانب سے ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک جمع کرادی گئی ہے جسے ایوان نے اکثریت رائے سے منظور بھی کرلیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مشرقی محاذ پر شکست کے بعد مودی کی بولتی بند ہو گئی ، خواجہ آصف
بھارت اپنی ناپاک سازشوں سے باز نہ آیا، جاسوس ملاح پکڑا گیا
سندھ میں جدید موبائل ویٹرنری سہولیات متعارف، 65 ایمبولینسز خریدنے کا منصوبہ
وفاقی حکومت گلگت بلتستان کی ترقی اور نوجوانوں کے بہتر مستقبل کیلئے پُرعزم ہے، وزیراعظم
کے الیکٹرک کی نالائقی و عدم دلچسپی؛ کراچی میں فراہمی آب کے نظام کا بیڑا غرق
’’کشمیر کی آزادی ناگزیر، دنیا جانتی ہے بھارت میں مسلمانوں کیساتھ کیا ہورہا ہے‘‘
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر