
پاکستانی اداکارہ سجل علی کی تصویر سوشل میڈیا پروائرل ہو گئی۔
اداکارہ سجل علی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی کچھ تصاویر پوسٹ کی ہیں۔
سجل علی کی انسٹاگرام پر پوسٹ کی جانے والی تصویر جمائما گولڈ اسمتھ کی فلم کی ہے۔
اداکارہ سجل علی ہالی ووڈ فلم ’واٹس لَو گاٹ ٹو ڈو وتھ اِٹ‘ WHAT’S LOVE GOT TO DO WITH IT کی مصنفہ جمائما گولڈ اسمتھ کی فلم میں کام کررہی ہیں۔
اداکارہ سجل علی کا ہالی ووڈ میں یہ پہلا پروجیکٹ ہے۔
اس فلم میں ادا کیے گئے اپنے کردار کی پہلی جھلک شیئر کرتے ہوئے سجل علی نے کہا کہ میں فلم ’واٹس لَو گاٹ ٹو ڈو وتھ اِٹ‘ میں اپنی پہلی جھلک شیئر کرتے ہوئے بہت خوش ہوں۔
انہوں نے بتایا کہ یہ بھی دلچسپ خبر ہے کہ ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول 10 ستمبر کو اپنے ورلڈ پریمیئر میں اس فلم کی میزبانی کرے گا۔
دوسری جانب جمائما گولڈ اسمتھ کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر بھی فلم سے لی گئی تصویریں شیئر کی ہے۔
Our beautiful & talented Sajal Aly @Iamsajalali First Look of Pakistani Star’What’s Love Got to Do with It? – Variety https://t.co/Pva4W8fgfr
Advertisement— Jemima Goldsmith (@Jemima_Khan) July 28, 2022
ساتھ جمائما گولڈ اسمتھ نے اداکارہ سجل کی خوبصورتی اورٹیلنٹ کی بھی تعریف کی ہے۔
واضح رہے کہ فلم واٹس لَو گاٹ ٹو ڈو وتھ اِٹ 27 جنوری 2023 کو برطانیہ کے سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی جبکہ دنیا بھر میں اس فلم کی ریلیز کی تاریخوں کا اعلان جَلد متوقع ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News