پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود نے کہا ہے کہ سرکاری ملازمین کوغیر قانونی کام نہیں کرنا چاہیے۔
تفصیلاے کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ25 مئی کو ہونے والے تشدد پر کمیٹی بنائی گئی تھی، اس کمیٹی کی پہلی میٹنگ آج ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کمیٹی کامقصد 25مئی پر جو تشدد کیا گیا اس کا جائزہ لینا تھا، ہم نے وزیراعلیٰ پنجاب سے درخواست کی ہے کہ 25مئی کو ہونے والے تحریک انصاف کے کارکنوں پر مقدمے ختم کیے جائیں۔
شفقت محمود نے کہا ہے کہ جن سرکاری ملازمین نے اختیارات سے تجاوز کیا ان کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے، عام آدمی کے گھر گھس جانا اورمارپیٹ کرنا غیرقانونی ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ ہمارے کارکن ہمیں پیغام بھیج رہے کہ جلد کارروائی کریں،25 مئی کو ہونے والے تشدد پر کمیٹی کا منگل کو دوبارہ اجلاس کریں گی۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس تمام فوٹیجز اور ریکارڈ موجود ہے، سرکاری ملازمین کوغیر قانونی کام نہیں کرنا چاہیے، فیصل شہید کو پل سے نیچے پھینک دیا گیا یہ غیر قانونی کام ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
