پارلیمانی لیڈر و جنرل سیکرٹری پیپلزپارٹی وسطی پنجاب سید حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن فی الفور فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ سنا کر فتنے کا خاتمہ کرے۔
تفصیلات کے مطابق پارلیمانی لیڈر و جنرل سیکرٹری پیپلزپارٹی وسطی پنجاب سید حسن مرتضیٰ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عمران نیازی نے خیراتی پیسے سے سیاسی جوا کھیلا، ٹی ٹونٹی میچز پر جوا کھیل کر تحریک انصاف کو فنڈنگ کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں ٹی ٹوئنٹی میچز سے حاصل کی جانے والی رقم پی ٹی آئی کو منتقل کی گئی، تحریک انصاف کو تحریک ابراج کی جانب سے فنڈنگ کی تصدیق خود عمران نیازی نے کی۔
حسن مرتضیٰ نے کہا کہ اقتدار حاصل کرکے عمران نیازی نے ملکی معیشت پر بھی جوا کھیل دیا، فارن فنڈنگ حاصل کرکے پاکستان کے اداروں پر دشنام طرازی کی گئی، آج بھی تحریک انصاف کو غیر ملکی فنڈنگ جاری ہے۔
پارلیمانی لیڈر و جنرل سیکرٹری پیپلزپارٹی وسطی پنجاب نے کہا کہ الیکشن کمیشن فی الفور فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ سنا کر فتنے کا خاتمہ کرے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
