Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی ایران پہنچ گئے

Now Reading:

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی ایران پہنچ گئے
ایران

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی مشرق وسطیٰ کے دورے ایران کے شہر مشہد پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ایران کے شہر مشہد کے ہوائی اڈے پر پہنچے تو ڈپٹی گورنر جنرل صوبہ خراسان رضاوی محمد صادق, پاکستان کے قونصل جنرل عرفان محمود بخاری اور قونصل خانے کے حکام نے وزیر خارجہ کا پرتپاک خیر مقدم کیا۔

اس موقع پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے مشہد میں روضہء امام رضا علیہ السلام پر حاضری دی اور احاطہ ء روضہ ء امام رضا علیہ السلام میں نوافل ادا کئے جبکہ پاکستان کی سلامتی اور مسلم امہ کے اتحاد و یگانگت کیلئے خصوصی دعائیں بھی  کیں۔

وزیر خارجہ مشہد میں امام رضا علیہ السلام کے روضہ مبارک پر حا ضری کے بعد وزیر خارجہ وفد کے ہمراہ مشہد سے تہران روانہ ہوں گے۔

وزیرخارجہ ایران اور سعودی عرب کے دورے پرروانہ

Advertisement

یاد رہے کہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر سعودی عرب اور ایران کے دور ے پر روانہ ہوگئے تھے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا اس سلسلے میں کہنا تھا کہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ملاقات کریں گے اور علاقائی امن و استحکام سے متعلق مشاورت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی مشرق وسطیٰ اور خلیجی خطے میں صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے، وہ سفارتی ذرائع سے مسائل کے حل کی اہمیت کو اجاگر کریں گے اور تنازع سے بچاؤ کی ضرورت پر زور دیں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا یہ بھی  کہنا تھا کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی حالیہ صورتحال پر پاکستان کے نقطہ نظر سے بھی آگاہ کریں گے۔

 تہران میں وہ ایرانی صدر ڈاکٹر حسن روحانی، ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف سمیت اعلی ایرانی قیادت سے ملاقات کر ینگے اور مشرق وسطی میں جاری امریکہ ایران کشیدگی پر بات چیت کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


1 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
پرنٹ میڈیا اخلاقیات، غیر جانب داری اور ذمہ داری کے اعلیٰ معیار قائم رکھے، صدر مملکت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر