Advertisement
Advertisement
Advertisement

عالمگیر مہنگائی کے باجود ایپل اور ایمیزون کی سیلز میں اضافہ

Now Reading:

عالمگیر مہنگائی کے باجود ایپل اور ایمیزون کی سیلز میں اضافہ
عالمگیر مہنگائی کے باجود ایپل اور ایمیزون کی سیلز میں اضافہ

بڑھتے ہوئے افراط زرکی وجہ سے دنیا کی معیشت زبوں حالی کا شکارہے۔ اشیائے خورد ونوش، ایندھن ودیگر ضروریات زندگی کی قیمتوں میں ہونے والے اضافے نے عوام کا جینا محال کردیا ہے۔

تاہم، امریکی ٹیکنالوجی جائنٹ ایپل اورای کامرس پلیٹ فارم ایمیزون کی سیلزمیں توقع سے کہیں زیادہ اضافہ ہوا ہے، جب کہ ان دونوں کمپنیوں نے عالمی معیشت کومد نظررکھتے ہوئے اپنے سرمایہ کاروں کوسیلزمیں کمی کے بارے میں آگاہ کردیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ای کامرس جائنٹ ایمیزون بھی ٹیکس چوری میں ملوث

گزشتہ روزامریکی حکومت کی جانب سے جاری اعداد وشمارسے ظاہرہوتا ہے کہ دوسری سہہ ماہی میں بھی امریکی معیشت سکڑگئی ہے۔

گزشتہ مالی سال چین میں لگنے والے لاک ڈاؤن کی وجہ سے ایپل کے منافع میں تقریباً 11 فیصد کی کمی ہوئی تھی۔ جب کہ ایمیرزون کوخالص منافع میں 2 ارب ڈالرنقصان کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Advertisement

ایپل کے سربراہ ٹم کاک کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اس حوالے سے دومعاشی اشارے ہیں، اول تویہ ہے کہ آئی فون کی طلب اپنی جگہ برقرارہے، لیکن ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ جیسے شعبوں میں اسے گراوٹ کا سامنا ہے۔

 اگرہم اس سہہ ماہی میں درپیش چیلنجزکی بات کرتے ہیں توسیلزمیں بڑھوتری کا احساس بہت خوش آئند ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ رواں اپریل تا جون کے دورانیے میں ایپل کی مصنوعات اورخدمات کی فروخت میں 2 فیصد کا اضافے کے ساتھ 83 ارب ڈالررہی۔

 یہ بھی پڑھیں: آئی فون 14 پرو کے حوالے سے اہم خبر سامنے آگئی

مصنوعات میں سب سے اہم کردارآئی فون اورخدمات میں ایپل پے اوراس کی میوزک اسٹریمنگ اورٹیلی ویژن سروسز  کا رہا جن میں 12 فیصد کی بڑھوتری ہوئی۔

اسی اثناء میں ایمیزون کی سیلز7 فیصد اضافے کے ساتھ بڑھ کر121 ارب 20 کروڑپرپہنچ گئی، حالانکہ حالیہ ماہ میں ای کامرس کاروبارنے ترقی کی لیکن دوسری سہہ ماہی میں ایمیزون کی آن لائن سیلزمیں 4 فیصد کمی ہوئی۔

Advertisement

تاہم، ایمیزون کی کلاؤڈ کمپیوٹنگ ڈیویژن AWS کی سیلزمیں 33 فیصد کا بڑا اضافہ ہوا۔

 یہ بھی پڑھیں :آئی فون سب کے لیے! ایپل کا سستا ترین فون منظر عام پر 

ایمیزون کے چیف ایگزیکٹواینڈی جیسی کے مطابق ایمیزون نے اپنے سرمایہ کاروں کو متنبہ کردیا تھا کہ اس کی آن لائن سیلزمیں اسی طرح کا اضافہ ہوسکتا ہے جیسا کہ عالمگیروبا کورونا کے درمیان ہوا تھا اوراسی وجہ سے کمپنی نے افرادی قوت اورنئے ویئرہاؤسزپرکافی اخراجات کردیے تھے۔ تاہم اس بارمعاملہ توقع کے برعکس رہا۔

اینڈی کا مزید کہنا تھا کہ’ ایندھن، توانائی، اورنقل وحمل کی لاگت میں ہونے والے اضافے میں تسلسل کودیکھتے ہوئے ہم نے اپنی پراڈ کٹیویٹی میں بہتری کی۔‘ جس کے بہتر نتائج سامنے آئے۔

مزید پڑھیں: ناسا خلائی مشن آرٹیمس کو ایمیزون کی مدد سے سرانجام دے گا

 

Advertisement

یاد رہے کہ نئے سال کی پہلی سہ ماہی میں ای کامرس جائنٹ کی آن لائن سیلزمیں تین فیصد کمی ہوئی تھی جب کہ ٹیک جائنٹ ایپل نے چین میں لگنے والے نئے لاک ڈاؤن کی وجہ سے سیلز 8 ارب ڈالرتک متاثرہونے کا خدشہ ظاہرکیا تھا۔

 تاہم ایمیزون کے دیگرکاروبار بشمول کلاؤڈ کمپیوٹنگ اورایڈورٹائزنگ فروغ پا رہے ہیں۔

ایمیزون کےچیف ایگزیکٹو اینڈی جیسی کے مطابق کمپنی کوبرقی گاڑی Rivian کے حصص کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے 3 ارب 80 کروڑ ڈالرکا نقصان ہوا اورRivian کی مارکیٹ ویلیو میں بھی 7 ارب 60 کروڑ ڈالرکی کمی واقع ہوئی تھی۔

ایمیزون کی جانب سے آنے والے مہینوں میں سیلزمیں تین فیصد بڑھوتری کی پیش گوئی بھی کی گئی تھی جو کہ  درست ثابت ہوئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دنیا کی سب سے محفوظ موٹر سائیکل متعارف
پاکستان میں آج رات مکمل چاند گرہن کا دلکش نظارہ ہوگا
پاکستان کی لوکل موبائل فیکٹریز نے تاریخ رقم کر دی، ایک ماہ میں 36 لاکھ موبائلز تیار
اوپن اے آئی چیٹ جی پی ٹی نے اہم فیچرز متعارف کروا دیے
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
واٹس ایپ کا نیا فیچر؛ اب نمبر کے بغیر بھی چیٹ ممکن ہوگی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر