Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسمبلی میں حمزہ شہباز کے کہنے پر غنڈہ گردی کی گئی، فیاض الحسن چوہان

Now Reading:

اسمبلی میں حمزہ شہباز کے کہنے پر غنڈہ گردی کی گئی، فیاض الحسن چوہان
فیاض چوہان

فیاض چوہان

رہنما تحریک انصاف فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ آج پنجاب اسمبلی میں اسپیکرکے انتخاب کے لیے ہونے والی  پرامن ووٹنگ میں حمزہ شہبازکی ایما پرغنڈہ گردی کی کوشش کی گئی۔  

پنجاب اسمبلی کے احاطے میں میڈیا سے گفت گومیں ان کا کہنا تھا کہ عطا تارڑ چارسال سے شہبازشریف کا ذاتی ملازم ہے۔ ہم لوٹا بننے والے ڈپٹی اسپیکرکے خلاف تحریک عدم اعتماد بھی پیش کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کی ایک اور کامیابی، سبطین خان اسپیکرپنجاب اسمبلی منتخب 

انہوں نے کہا کہ اسمبلی میں پُرامن طریقے سے ہونے والی ووٹنگ میں اپنی شکست دیکھ کرحمزہ شہبازنے اپنے ارکان کوغنڈہ گردی کرنے کی ترغیب دی۔ ن لگ کے ایک رکن نے افسر کے منہ پرکاپی ماری، ایک رکن نے بیلٹ کاپی سے چارصفحات پھاڑ لیے، اورچھوٹا ڈان الٹا الزام پی ٹی آئی پرلگا رہا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ان لوگوں کی وجہ سے پولنگ کا عمل آدھے گھنٹے تک رکا رہا، انہوں نے اسمبلی کے انفرا اسٹرکچرکوتوڑا۔

Advertisement

فیاض الحسن چوہان نے مریم نوازکوتنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن آمرکی گود میں پلی بڑھی ہے۔ مریم نوازجس سپریم کورٹ پرتنقید کر رہی ہیں، اسی سپریم کورٹ نے انہیں ضمانت پررہا کررکھا ہے۔

واضح رہے کہ آج پنجاب اسمبلی میں اسپیکرکے لیے ہونے والے انتخاب میں پی ٹی آئی اورمسلم لیگ ق کے مشترکہ امیدوارسبطین خان اسپیکرمنتخب ہوگئے ہیں۔

قائد ایوان کے لیے ہونے والے انتخاب میں سبطین خان نے 185 ووٹ حاصل کیے جب کہ ان کے حریف مسلم لیگ ن کے امیدوارسیف الملوک کھو کھرنے 175 ووٹ لیے۔

پینل آف چیئرمین ویسم خان بادوزئی نے سبطین خان سے بطوراسپیکر پنجاب اسمبلی حلف لے لیا ہے۔

پنجاب اسمبلی میں اسپیکر کے انتخاب کے لیے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے سبطین خان اورمسلم لیگ (ن) کی جانب سے سیف الملوک کھوکھرکونامزد کیا گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مرمتی کام شروع کر دیا گیا ، ترجمان واٹر بورڈ
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر