Advertisement
Advertisement
Advertisement

دریائے ستلج پر بنایا گیا حفاظتی بند ٹوٹ گیا، درجنوں فصلیں تباہ

Now Reading:

دریائے ستلج پر بنایا گیا حفاظتی بند ٹوٹ گیا، درجنوں فصلیں تباہ
دریا چناب

دریا چناب

دریائے ستلج پر بنایا گیا حفاظتی بند ٹوٹ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دریائے ستلج پر بنایا گیا حفاظتی بند ٹوٹ گیا، 10 روز گزرنے کے بعد بھی انتظامیہ اقدامات کرنے میں ناکام ہے۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ ہم نے اپنی مدد آپ کے تحت بند باندھنا شروع کردیا ہے جبکہ ٹریکٹر اور لوگوں کی بڑی تعداد بند باندھنے میں مصروف ہے۔

علاقہ مکینوں نے بتایا کہ ضلعی و تحصیل انتظامیہ بروقت اقدامات کرتی تو اتنا بڑا نقصان نہ ہوتا۔

علاقہ مکین کا مزید کہنا تھا کہ حفاظتی بند ٹوٹنے سے درجنوں چھوٹی بڑی آبادیاں اور ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ ہوگئیں ہیں۔

Advertisement

دوسری جانب حالیہ مون سون بارشوں کے باعث کراچی کو پانی سپلائی کرنے والا حب ڈیم بھی اوور فلو ہوگیا ہے۔

  حب ڈیم کے اسپل وے سے پانی کا اخراج شروع ہوگیا اور پانی حب ندی میں جانا شروع ہوگیا،اس حوالے سے جی ایم واپڈا عامر مغل نے بتایا کہ حب ڈیم مکمل 339 فٹ بھرگیا ہے، ڈیم کا اضافی پانی حب ندی کے راستے سمندر میں گررہا ہے۔۔

عامر مغل کا کہنا تھا کہ حب ڈیم میں تین سال کا پانی ذخیرہ بھر چکا ہے، ندی میں مزید پانی روکنے کیلیے منصوبہ بنایا جا سکتا ہے۔

واپڈا ذرائع کے مطابق حب ندی کے کنارے آباد لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
ٹی ایل پی کے سابق ٹکٹ ہولڈرز کا پُر تشدد سیاست سے لاتعلقی کا اعلان
پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی سیاست میں مضبوط پوزیشن میں ہے، بلاول بھٹو
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر