سال 2022 کی دوسری سہ ماہی کے اندر اسمارٹ فون کی مارکیٹ میں بہت تیزی سے کمی ہوئی ہے۔
مختلف تجزیہ نگار ویب سائٹس نے کہا ہے کہ رواں برس کی دوسری سہ ماہی یعنی کہ جون تک پوری دنیا میں 287000000 فروخت کئے گئے ہیں اس کے اندر سام سنگ، ایپل اور شیاؤمی کی سیل میں اضافہ نوٹ کیا گیا تاہم باقی چھوٹے برانڈ کے فون کی فروخت میں کمی واقع ہوئی ہے۔
اس طرح پہلے نمبر پر اسمارٹ فون ، دوسرے نمبرایپل اورتیسرے نمبر پرچائنا کی کمپنی شیاؤمی کے فونز شامل ہیں۔

گزشتہ برس کے مقابلے میں ایپل کمپنی اور سام سنگ نے تھوڑی سی بہتری دکھائی ہے جبکہ اس کی وجہ یہ بتائی جارہی ہے کہ شاید چین میں لاک ڈاؤن کے سبب اور عالمی طور پر چپ کی عدم فراہمی اور ڈیمانڈ کم ہونے کی وجہ سے سپلائی چین میں کمی ہوئی اور دنیا کے اندر ان کی ترسیل ممکن نہیں رہی یہی وجہ ہے کہ دنیا بھر میں 2022 کی دوسری سہ ماہی کے اندر فون کی جو کھپت ہے وہ بھی بہت کم دیکھی گئی ہے۔

ان سب عوامل کے باوجود سام سنگ، ایپل اور شیاؤمی نے اپنا معیار برقرار رکھا ہے جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ ان کی فروخت میں کسی حد تک اضافہ دیکھا گیا۔ دوسری جانب دنیا بھر میں جیسے برازیل ہو یا انڈیا وہاں پر بھی مہنگائی یا دیگر مسائل کی وجہ سے فون نہیں خریدے جاسکے یا ان کی تعداد پچھلے سال کے مقابلے میں کم رہی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
