Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیرخارجہ وفد کے ہمراہ تہران پہنچ گئے

Now Reading:

وزیرخارجہ وفد کے ہمراہ تہران پہنچ گئے
تہران

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی مشہد میں امام رضا علیہ السلام کے روضہ مبارک پر حا ضری کے بعد وفد کے ہمراہ تہران پہنچ گئے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ مہر آباد ایئرپورٹ پر وزارتِ خارجہ ایران کے ڈائریکٹر جنرل سید رسول موسوی ، تہران میں پاکستانی سفارت خانے کے ناظم الامور  سید فواد شیر اور سفارت خانے کے حکام نے وزیر خارجہ کا پرتپاک خیر مقدم کیا۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ خطے میں کشیدہ صورتحال کے تناظر میں وزیر خارجہ کے حالیہ دورہ ء ایران کو خاصی اہمیت دی جا رہی ہے ۔

ذرائع کا  مزید کہنا تھا کہ وزیر خارجہ تہران میں ایرانی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے اور ان ملاقاتوں میں وزیر خارجہ ،ایران امریکہ کشیدگی اور مشرق وسطی میں امن وامان کی صورتحال پر پاکستان کا موقف ایرانی قیادت کے سامنے رکھیں گے۔

یاد رہے اس سے قبل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ایران کے شہر مشہد کے ہوائی اڈے پر پہنچے تو ڈپٹی گورنر جنرل صوبہ خراسان رضاوی محمد صادق, پاکستان کے قونصل جنرل عرفان محمود بخاری اور قونصل خانے کے حکام نے وزیر خارجہ کا پرتپاک خیر مقدم کیا۔

Advertisement

وزیرخارجہ کی ایران میں گورنرجنرل خوراسان سے ملاقات

اس موقع پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے مشہد میں روضہء امام رضا علیہ السلام پر حاضری دی اور احاطہ ء روضہ ء امام رضا علیہ السلام میں نوافل ادا کئے جبکہ پاکستان کی سلامتی اور مسلم امہ کے اتحاد و یگانگت کیلئے خصوصی دعائیں بھی  کیں تھی۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے چند روز قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایران، سعودی عرب اور امریکا کا دورہ کریں۔

اس ہدایت کے بعد وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ سے رابطے کیے اور مشرق وسطی میں کشیدگی کے بعد سفارتی محاذ پر اپنا کردار ادا کرنے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
قطر پر اسرائیلی حملہ امت مسلمہ پر حملہ ہے، دوحہ سمٹ میں وزیراعظم کا دوٹوک مؤقف
وزیر اعظم کی دوحہ میں سعودی ولی عہد سے ملاقات؛ فیلڈ مارشل بھی موجود
سامعہ حجاب کا یوٹرن؛ حسن زاہد سے صلح، ملزم کی ضمانت منظور
دوحہ میں عرب اسلامی ہنگامی اجلاس؛ وزیراعظم کی عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں
دوحہ اجلاس: امیر قطر کا اسلامی ممالک کو متحد ہوکر فلسطینی عوام کی حمایت کا مطالبہ
صدر مملکت کا دورہ چین کے موقع پر شنگھائی الیکٹرک کے چیئرمین سے ملاقات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر